خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 486 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 486

خطبات طاہر جلدے 486 خطبہ جمعہ ۵ ار جولائی ۱۹۸۸ء امور وہ ہیں جن کے متعلق حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال سے زائد عرصہ ہوا کہ روشنی ڈال دی ہے ، ہدایت فرما دی ہے۔کوئی پہلو ہماری تہذیب اور تمدن کا ایسا نہیں جس پر آپ نے بڑی وضاحت کے ساتھ ، بڑی عمدگی کے ساتھ کھول کھول کر روشنی نہ ڈالی ہو۔چنانچہ سڑکوں کا حق بھی مقرر فرمایا ہے ان سڑکوں کے حقوق میں ایک یہ بھی ہے کہ آپ راستہ چلنے والوں کے لئے مشکل کا موجب نہ بنیں اور جو بھی ذمہ داریاں ہیں سڑک کی اپنی وہ ادا کریں،اس کے حقوق اس کو دیں۔تو اس پہلو سے بھی ایک تو سڑکوں کو یہاں احتیاط سے استعمال کرنا چاہئے دوسرا ایک اور پہلو یہ ہے کہ وہ آپ کے اپنے لئے خطرہ کا موجب ہوگا۔یہاں عام طور پر با اصول ٹریفک ہے اور جس موٹر ڈرائیور کا حق ہے کہ میں تیزی سے کسی جگہ سے گزروں وہ اس حق کو استعمال کرتا ہے۔ہمارے جو تیسری دنیا کے ممالک ہیں ان کے والا حال نہیں ہے۔اکثر تو آپ جانتے ہی ہیں لیکن بعض نئے بھی ہیں اس لئے میں مخاطب ہو رہا ہوں ان سب سے کہ یہاں تیسری دنیا کا حال نہیں ہے کہ کہیں سے اچانک گڈا نکل آیا، کہیں سے کوئی بچہ دوڑ پڑا اور کوئی ریڑھی والا سامنے آگیا اس لئے ڈرائیور کو ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے۔محتاط ہونا پڑتا ہے کہ کہیں اچانک کوئی چیز نمودار نہ ہو جائے۔یہاں تو سڑکوں پر گدھے بھی نہیں آتے اچانک ، اس لئے احتیاط کرنی پڑے گی۔کوئی ڈرائیور احتیاط نہیں کرے گا اس کی احتیاط کے تقاضے مختلف ہیں وہ قانون نہ توڑے تو یہ اس کی احتیاط ہے لیکن اچا نک اگر کوئی بچہ نکلے اور خدانخواستہ کوئی حادثہ ہو جائے یا آپ سڑک پر کھڑے ہوں اور تیزی سے مڑے تو اس کی ذمہ داری بہر حال کھڑے ہونے والے پر عائد ہوگی۔سڑک کے سلسلے میں ایک مزید بات آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ گزشتہ سال ایک حادثہ بھی ہوا تھا موٹر کا بھی اور باہر سے آنے والا جو رائٹ ہینڈ ڈرائیونگ کا عادی تھا وہ یہاں لیفٹ ہینڈ ڈرائیونگ کا وقت کے اوپر عادی نہیں بن سکا اور ایسے موقع پر خصوصیت سے چوک آتے ہیں اس وقت انسان دھوکا کھاتا ہے چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ ایک Round About پر ایک بڑا شدید حادثہ ہوا یہ اللہ تعالیٰ کا بہت فضل ہے کہ ہمارے اپنے احمدیوں کی بھی جانیں بچ گئیں اور جن سے ٹکر لگی تھی ان کی بھی جان بچ گئی اور معاملہ آرام سے رفع دفع ہو گیا لیکن کافی شدید چوٹیں آئیں بعض لوگوں کو تو آنے والے خواہ وہ پاکستان سے آرہے ہوں یا یورپ سے آرہے ہوں اگر وہ ڈرائیونگ کے بہت ماہر نہیں ہیں تو ڈرائیونگ نہ کریں تو بہتر ہے اور اگر