خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 469 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 469

خطبات طاہر جلدے 469 خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۸۸ء ایک ہی علاج ہے کہ خدا کی طرف لوٹیں۔عوام کو جو آپ نے جواب دینا ہے جس طرح چاہیں جواب دیں لیکن سچائی سے دیں گے تو وہ جواب اہمیت رکھے گا۔محض زبان کے جمع خرچ کے ساتھ تو لوگ مطمئن نہیں ہوا کرتے۔عوام سادہ لوح سہی لیکن پھر بھی اپنے مقصد کی بات سمجھتے ہیں ان کو صاف پتا چل جاتا ہے کہ یہ مقرر دل کی بات کر رہا ہے یا یونہی فرضی باتیں کر رہا ہے اس لئے اگر آپ واقعی ان کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں تو یہ نہ کہیں کہ آٹھ سال مارشل لاء کے زمانے میں ہم نے اسلام نافذ کر دیا تھا جسے تین سال کی جمہوریت نے ستیا ناس کر دیا، تباہ و برباد کر دیا۔یہ باتیں تو کوئی نہیں مانے گا۔مواز نے کر کے دکھا ئیں اعداد وشمار چھپے ہوئے ہیں۔یہ ان کو بتائیں کہ جب مارشل لاء لگا تھا تو اس وقت اتنی چوریاں ہوا کرتی تھیں، اتنے ڈا کے ہوا کرتے تھے، اتنی قتل وغارت ہوتی تھی ، اتنے دھماکے ہوا کرتے تھے شہروں میں ، اتنے نمازی تھے اور اتنے بے نمازی تھے ، اتنے شراب کے عادی تھے، اتنے نشے کے عادی تھے اور جب مارشل لاء سے جمہوریت نے چارج لیا ہے تو اتنے رہ گئے۔ایک لاکھ اگر جواری تھا تو وہ پانچ دس رہ گئے ، اگر ایک کروڑ رشوت لے رہا تھا تو اس میں چند سویا چند ہزار تھے آخر پر۔یہ ہم نے چارج دیا جمہوریت کو اور یہ سارے واقعات چھپے ہوئے ہیں اعداد و شمار کی صورت میں ان کو پیش کر دیں قوم کے سامنے عوام مان جائیں گے اور پھر عوام کا یہ مطالبہ نہیں ہوگا کہ جمہوریت نافذ کرو پھر عوام کا یہ مطالبہ ہوگا کہ خدا کے لئے مارشل لاء نافذ کر دو کیونکہ اسلام کے نام پر یہ ملک لیا گیا ہے اور اسلام کے نام پر اگر واقعہ کبھی نیکی کا اجراء ہوا ہے تو مارشل لاء کے دور میں ہوا ہے اس لئے خدا کے لئے مارشل لاء دوبارہ لے کے آؤ۔یہ ایک معقول بات ہوگی منطقی بات ہوگی۔مگر پھر جو بھی عوام مطالبہ کریں ، ان کا حق ہے۔مگر آپ بات تو سچی کریں۔ان کو اعداد و شمار کی صورت میں مطمئن کریں کہ آپ نے یہ یہ نیکیاں پیدا کی تھیں۔جن کو تین سال کی جمہوریت کھا گئی ہے اس لئے آئندہ عوام کے سامنے کھلے ہوئے دور ستے آجائیں کہ خدمت اسلام کرنی ہے تو یہ رستہ اختیار کرنا پڑے گا اور اگر اسلام سے دور جانا ہے تو وہ رستہ اختیار کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ خدا کا خوف اختیار کریں اور انصاف کا آپ جوادعا کر رہے ہیں وہاں احمدیوں کے بارے میں انصاف جاری کر کے تو دکھا ئیں۔اپنے متعلق قوم کو جو باور کروانا چاہتے ہیں احمدیوں کے متعلق آپ وہ سلوک کیوں نہیں کرتے ؟ اس تقریر کا ایک اور بہت نمایاں پہلو یہ تھا کہ یہ اعلان کیا گیا کہ خدا بہتر جانتا ہے کہ میری