خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 422 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 422

خطبات طاہر جلدے 422 خطبه جمعه ۱۰/جون ۱۹۸۸ء رسالت اٹوٹ اور امر اور دائی ہے اور وہ یعنی محمد مصطفی ہے مرزا غلام احمد قادیانی کے ایمان کے مطابق ایسا صاحب امر تھا کہ جس کے امر سے سر موسر گردانی کرنے والا خدا کے امر سے روگردانی کرنے والا ہے اور اس کی ہدایت کا انکار کرنے والا خدا کی ہدایت کا انکار کرنے والا ہے۔یہ فریق جو پاکستان کی قومی اسمبلی کے ۱۹۷۴ء کے فیصلہ کے برخلاف اپنے آپ کو احمدی مسلم قرار دینے پر اصرار کرتا ہے یہ دعوی کرتا ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے ہرگز کبھی ایسی نبوت کا دعوی نہیں کیا جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سے باہر اور غلامی سے جدا کرنے والی اور آپ کی فرمانروائی سے خارج کرنے والی ہو بلکہ اس کا دعویٰ صرف یہ تھا کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی کامل غلامی میں مبعوث کیا گیا ہے اور وہی موعود زمانہ مہدی اور مسیح ہے جس کی بعثت کی پیشگوئی خود سرور دو عالم حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمائی تھی وہ مامور ہے مگر حضرت محمد رسول اللہ کے امر کے نیچے وہ نبی اور رسول ہے مگر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی رسالت کی اطاعت کی زنجیروں میں جکڑا ہوا اور تحت اقدام محمد مصطفی سے ہے۔وہ محض نبوت کا نہیں بلکہ امتی نبوت کا دعویدار تھا اور امت محمدیہ سے باہر قدم رکھنے کو فسق و فجور اور الحاد یقین کرتا تھا اور اس نے کبھی محمد رسول اللہ کی ہمسری کا دعوی نہیں کیا بلکہ اس کا دعویٰ کامل اور غیر مشروط غلامی کا دعویٰ تھا وہ خدا تعالیٰ کو واحد اور لاشریک یقین کرتا تھا اور اس نے کبھی خدا تعالیٰ کی ہمسری اور اس کا شریک ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔وہ مشرک نہیں تھا بلکہ شرک کی ہر راہ سے بیزار تھاوہ اس خدا پر ایمان لاتا تھا جو محمد رسول اللہ کا خدا تھا بلکہ وہ اللہ اور رسول کی اطاعت کا جوا اٹھانے والا مخلص اور سچا مسلمان تھا۔وہ ملائکہ پر وہی ایمان رکھتا تھا جس کی قرآن کریم نے تعلیم دی وہ اُسی قرآن پر صدق دل سے یقین رکھتا تھا جو محمد رسول اللہ پر نازل ہوا اور اسی کلمہ شہادہ اور نماز اور زکوۃ اور حج اور روزے کی فرضیت پر ایمان لاتا تھا جسکی تعلیم قرآن نے دی اور جس کے نقوش کو سنت محمد رسول اللہ نے اجاگر کیا۔وہ ہرگز خدا پر افتراء کرنے والا اور بندوں پر جھوٹ بولنے والا نہیں تھاوہ ہرگز اسلام کا دشمن اور اسلام کے دشمنوں کا دوست نہیں تھا۔اس کا سلسلہ ہرگز انگریز یا کسی اور انسانی ہاتھ کا لگایا ہوا پودا نہیں تھا۔اس نے ایک ایسی جماعت پیدا کی جو خدا اور رسول کی جماعت ہے اور پہنچ ارکان اسلام پر کامل ایمان لاتی ہے اور مرزا غلام احمد قادیانی کو ہر گز کسی نوع اور کسی رنگ میں بھی حضرت محمد رسول الله ﷺ سے افضل نہیں سمجھتی بلکہ یقین رکھتی ہے کہ وہ اپنے ہر ایمان اور ہر تصور اور ہر عمل میں محمد