خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 407
خطبات طاہر جلدے 407 خطبه جمعه ۳ / جون ۱۹۸۸ء اس پیشگوئی کا آغاز جن دعاوی سے کیا گیا ہے اس پیشگوئی کا آخران دعاوی کی تصدیق کر رہا ہے کیونکہ ساری باتیں جو تقریباً ایک سو سال پہلے کئی گئیں آج تک تمام مخالفین کے لئے کھلا چیلنج بنی ہوئی ہیں اور دوسال قبل میں نے سارے مسلمانوں کے علماء کو جو ایمان رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جھوٹے تھے اور حضرت عیسی بجسد عنصری آسمان پر بیٹھے ہوئے ہیں ان کو چیلنج کیا تھا ساری جماعت کی طرف سے آج تک اُس چیلنج کو قبول نہیں کیا۔ابھی بھی وہ چیلنج کھلا ہے ایک سو سال گزر گئے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیان فرمودہ ایک ایک بات سچی ثابت ہوئی ہے۔پس اگر تم سمجھتے ہو کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جھوٹے ہیں تو حضرت مسیح کو آسمان سے اتار کر دکھاؤ اتنی سی بات ہے۔جو زور لگتا ہے لگا لو دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں والی طاقت سے سازش کرو اور ان کے ساتھ ہو جاؤ اور احمدیت کو جھوٹا کرنے کے لئے صرف اتنی ہی بات ہے اُس مسیح کو جس کے متعلق تم یقین رکھتے ہو کہ وہ زندہ آسمان پر بیٹھا ہے اور آخری وقتوں میں یہ زمانہ ہے۔یہ دن ہیں جس میں اترنے کا منتظر ہے دعاؤں کے ذریعہ گریہ زاری کے ذریعہ چارے کر کے ہر قسم کی نئی ایجادات سے استفادہ کرتے ہوئے کوشش کرو کہ کسی طرح اُس روٹھے ہوئے مسیح کو منا کر دوبارہ زمین پر لے آؤ۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ تم کبھی ایسا نہیں کرو گے کبھی ایسا نہیں کر سکو گے فرماتے ہیں: ”ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولاد کی اولا د مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اتر تے نہیں دیکھے گی۔تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا ( تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه : ۶۶-۶۷) پس یہ گھبراہٹ کے دن آگئے ہیں تم اس گھبراہٹ کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو استغفار سے کام لو اور بے باکی میں آگے نہ بڑھو اور تقویٰ اختیار کرواسی میں تمہاری نجات ہے اللہ تعالیٰ تمہیں سچائی کو قبول کرنے کی توفیق بخشے۔آمین۔