خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 405
خطبات طاہر جلدے 405 خطبه جمعه ۳ / جون ۱۹۸۸ء پلکیں جھڑ جائیں اور کثرت گریہ وزاری سے بینائی کم ہو جائے اور آخر دماغ خالی ہو کر مرگی پڑنے لگے یا مالیخولیا ہو جائے تب بھی وہ دعائیں سنی نہیں جائیں گی کیونکہ میں خدا سے آیا ہوں“۔( اربعین نمبر ۴ ، روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۴۷۲،۴۷۱) پھر آپ فرماتے ہیں:۔میں امید رکھتا ہوں کہ قبل اس کے کہ جو میں اس دنیا میں گزر جاؤں میں اپنے اس حقیقی آقا کے سوا دوسرے کا محتاج نہیں ہوں گا اور وہ ہر ایک دشمن سے مجھے اپنی پناہ میں رکھے گا۔فالحمد لله اولا وَاخِرًا وَظَاهِرًا وَبَاطِنًا هو ولي في الدنيا والآخرة وهو نعم المولى ونعم النصیر اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ میری مدد کرے گا اور مجھے ہرگز ہر گز ضائع نہیں کرے گا۔اگر تمام دنیا میری مخالفت میں درندوں سے بدتر ہو جائے تب بھی وہ میری حمایت کرے گا۔میں نامرادی کے ساتھ ہرگز قبر میں نہیں اتروں گا کیونکہ میرا خدا میرے ہر قدم میں میرے ساتھ ہے اور میں اس کے ساتھ ہوں“ اور میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غلامی میں یہ اعلان پھر مکرر کرتا ہوں اپنی طرف سے دنیا کے تمام احمدیوں کی طرف سے کہ وہ ہماری حمایت کرے گا یعنی ہمارا خدا ہماری حمایت کرے گا اور ہم نامرادی کے ساتھ ہرگز قبر میں نہیں اتارے جائیں گے کیونکہ ہمارا خدا ہر قدم میں ہمارے ساتھ ہے۔اور ہم اس کے ساتھ ہیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔”میرے اندرون کا جو اس کو علم ہے کسی کو بھی علم نہیں۔اگر سب لوگ مجھے چھوڑ دیں تو خدا ایک اور قوم پیدا کرے گا جو میرے رفیق ہوں گے۔نادان مخالف خیال کرتا ہے کہ میرے مکروں اور منصوبوں سے یہ بات بگڑ جائے گی اور سلسلہ درہم برہم ہو جائے گا مگر یہ نادان نہیں جانتا کہ جو آسمان پر قرار پاچکا ہے زمین کی طاقت میں نہیں کہ اس کو محو کر سکے۔میرے خدا کے آگے زمین و آسمان کا نپتے ہیں۔خدا وہی ہے جو میرے پر اپنی پاک وحی کرتا ہے اور غیب کے اسرار سے مجھے اطلاع دیتا ہے اُس کے سوا کوئی خدا نہیں اور ضروری ہے کہ وہ اس