خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 35 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 35

خطبات طاہر جلدے یا درکھا جائے۔55 35 خطبہ جمعہ ۸/جنوری ۱۹۸۸ء ایک میاں فضل کریم صاحب صدر جماعت چک سکندر گجرات کے وصال کی اطلاع ملی ہے۔ایک مکرم ریاض احمد صاحب سلیم ہیں فیض احمد مرحوم حضرت مسیح موعود کے صحابی انکے بیٹے۔ایک مکرمہ فاطمہ بیگم صاحبہ مکرم محمد اسحاق صاحب ورک کی اہلیہ تھیں۔محمد اسحاق صاحب فوت ہو چکے ہیں۔یہ بھی موصیبہ تھیں مکرمہ فاطمہ بیگم صاحبہ۔اسحاق صاحب کو قادیان کے لوگ جانتے ہوں گے وہاں انکا بڑے بازار میں ایک جنرل سٹور تھا اور اس زمانے میں اچھی شہرت رکھتے تھے اپنے سلوک کی وجہ سے لین دین میں معاملات کی صفائی کی وجہ سے۔بہر حال یہ سارے ہیں مرحومین جنگی نماز جنازہ غائب انشاءاللہ جمعہ اور عصر کی نماز کے بعد ہوگی۔