خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 373
خطبات طاہر جلدے 373 خطبه جمعه ۲۷ رمئی ۱۹۸۸ء 66 ضروری ہے اور باوجود اس کے کہ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین مقام رکھنے والے پاکستانی ہیرو جو فوج سے تعلق رکھنے والے تھے وہ احمدی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔اُس کے باوجود ایک فوجی جنرل یہ بیان جاری کر رہا ہے۔کوئی حیا باقی نہیں کوئی شرافت ،صداقت ،انسانیت کی کوئی بھی قدر باقی نہیں رہی۔صدر مملکت نے مسلح افواج سے یہ اعلان کے الفاظ سنے۔۳۲۸ منکرین جہاد کو نکالنے کا کیس Secretary Establishment Division کو ضروری کاروائی کے لیے بھیج دیا ہے۔(جنگ لاہور ۲۶ را پریل ۱۹۸۸ء) ملک خدا بخش ٹوانہ صاحب وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب کا بیان سنئے فرماتے ہیں، ان کا یہ متعلق یہ اعلان روز نامہ جنگ میں شائع ہوا ہے کہ وزیر اوقاف پنجاب نے صوبے کے تمام کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قادیانی آرڈنینس کے نفاد کو موثر بنا ئیں یہ ہدا یت ایک اعلی سطحی اجلاس کے بعد جاری کی گئی جو کہ مولانا منظور چنیوٹی کی طرف سے ایک تحریک استحقاق کے نتیجے میں بلایا گیا تھا۔صوبائی وزیر نے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف باقی ماندہ معاملات تیزی سے نمٹائے جائیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قادیانیوں کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی کے معاملات حکومت کے علم میں لائیں۔(روز نامہ جنگ لندن ۲۴ / مارچ ۱۹۸۸ء) قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر کلمہ طیبہ لکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے صوبائی سطح پر جلد اجلاس منعقد ہوگا“۔وزیر اوقاف پنجاب ٹوانہ۔(ملت لندن ۲۰ جنوری ۱۹۸۸ء) آپ مسلمان ہیں یا قادیانی Gazetted افسروں سے دوباہ حلف نامے طلب کر لیے گئے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک حکم کے ذریعے تمام سرکاری محکموں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اپنے اپنے محکمہ کے ہرافسر سے اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر ڈکلیریشن کے سرکاری فارموں پر حلف نامے لے کر حکومت کو روانہ کیے جائیں۔جس میں بتایا جائے کہ وہ قادیانی ہیں یا مسلمان۔(امروز ۱۸ مارچ ۱۹۸۸ء، جنگ لاہور ۸ / مارچ ۱۹۸۸ء) صوبائی حکومت نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں کی وساطت سے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے