خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 21 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 21

خطبات طاہر جلدے 21 خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۸۸ء تمام تر روحانی زندگی کا انحصار وسیلہ پر ہے وسیلہ سے مراد آنحضرت ہے اور آپ کی سیرت ہے ( خطبه جمعه فرموده ۱۸ جنوری ۱۹۸۸ ء بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت تلاوت کی : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (المائده : ٣٦) پھر فرمایا : احمدیت کے قیام کو ایک سو سال پورے ہونے میں اب تقریباً ایک سال باقی ہے اور آئندہ سال ہم انشاء الله احمدیت کی سوسالہ تاریخ پر اور خدا تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کے نزول پر اظہار تشکر کا سال منائیں گے جسے صد سالہ جو بلی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ جو بلی کے لفظ پر بعض دوستوں کو اعتراض بھی ہے اس کی تاریخ تلاش کرتے ہیں کہتے ہیں کہ اس کا مذہبی تہواروں سے یا مذہبی معاملات سے تعلق نہیں ہے اس لئے احمدیت کے اظہار تشکر کے سال کے لئے لفظ جو بلی کا استعمال مناسب نہیں مگر یہ باتیں Pedantic مزاج کو ظاہر کرتی ہیں یعنی بعض لوگ علمی لحاظ سے، گرائمر کے لحاظ سے علم حاصل کرنے کے نتیجہ میں بہت زیادہ الفاظ پر ان کے Origin یعنی ان کے آغاز پر زور دینے لگ جاتے ہیں یہاں تک کہ کثرت کے ساتھ انسانی استعمال نے جو ان میں نئے رنگ پیدا کر دیئے ہیں ان کو بالکل نظر انداز کر دیتے ہیں۔