خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 239
خطبات طاہر جلدے 239 خطبه جمعه ۸ / اپریل ۱۹۸۸ء سکتے ہیں ، ہماری بات مانو۔تو شروع میں تو بعض لوگ تعجب کی خاطر ہی کہ کس قسم کے لوگ ہیں ذرا دیکھیں تو صحیح ان میں دلچسپی لینا شروع کر دیتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ تبلیغ کا سلسلہ آگے بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔جو ہماری جرمن نو مسلموں کے ساتھ اور بعض دیگر قوموں کے ساتھ میٹنگ تھی اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک سو بیس مہمان شامل تھے اور ان میں سے جو احمدی تھے ان کے اندر اللہ تعالیٰ کے فضل سے اخلاص کا حیرت انگیر معیار تھا اور ابھی سارے تو نہیں آئے بعض جماعتوں کی جماعتیں ایسی تھیں نئی ، جرمن جماعتیں جو وہاں شامل نہیں ہو سکیں کیونکہ ان کے لئے اور قسم کی مشکلات اور دقتیں ہیں کہ رخصتوں کے وقت مثلاً ایسٹر کی رخصتوں کے وقت اپنے رواج کے مطابق ان لوگوں نے بچوں کو لے کر سیر پر بھی جانا ہوتا ہے۔اس لئے جلسے میں اس طرح شامل نہیں ہو سکتے جس طرح ہم لوگ خاص طریقے سے شامل ہوتے ہیں۔لیکن رفتہ رفتہ وہ بھی انشاء اللہ جذ بہ بڑھے گا مگر یہ ایک سو بیس اکٹھے آدمی دیکھ کر اور جس دلچسپی کے ساتھ انہوں نے اس مجلس میں سوال و جواب کئے تین گھنٹے کا ان کا وقت مقرر کیا تھا اور تین گھنٹے یوں گزر گئے جیسے پتا ہی نہیں لگا کہ وقت کہاں گیا ہے اور ابھی ان کی تشنگی باقی تھی۔تو یہ بھی اللہ تعالیٰ نے اس نئے دور میں جماعت کو اپنے فضل سے ایک ملکہ عطا کیا ہے اور ایک جذ بہ بخشا ہے کہ تبلیغ کرنے کا ڈھنگ سیکھیں اور پھر جوش کے ساتھ اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔اس کے مقابل پر دشمن کا سارا زور گالیاں دینے پر ہے، آپ کو مرتد قرار دینے پر ہے، آپ کے خلاف سازشیں کرنے پر ہے۔پاکستان میں جو اس وقت ہو رہا ہے وہ تو آپ جانتے ہیں لیکن مزید ایک لہر دوڑی ہے وہاں شرارت کی اور فتنہ وفساد کی کہ تمام مسجدوں سے ہر قسم کے کلے مٹادئے جائیں اور مسجدوں کے گنبد گرا دئے جائیں ،مسجدوں کے رخ تبدیل کر دئے جائیں۔کلمہ مٹانے کے لئے جب پولیس آئے تو جتنے احمدی مسجد میں ہیں سب کو گر فتار کر لیا جائے۔یہ عام سلسلہ چند دن سے شروع ہوا ہوا ہے۔وہاں سے صدر انجمن کی طرف سے مجھے پیغام ملا ہے کہ آپ گھبرائیں نہیں، پریشان نہ ہوں ہمارے لئے ہم بڑے بہادر ہیں اس معاملے میں کوئی پرواہ نہیں۔یہ جو چند آدمی گنتی کے آپ نے بعض دیکھے ہیں آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ اس قسم کی شکلیں جب ایسے ملک میں نمودار ہوتی ہیں جہاں ان کو کھلی چھٹی ہے ہر قسم کے گند اور بکو اس کی اور ہر قسم کی تکلیف دہ صورتحال پیدا کرنے کی۔جہاں فساد کی ان کو