خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 237 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 237

خطبات طاہر جلدے 237 خطبه جمعه ۸ / اپریل ۱۹۸۸ء کے اندر جماعت نے جو تعمیری کاموں میں ترقی کی ہے وہ حیرت انگیز ہے اور وہ نو جوان جن کے متعلق لوگ سمجھتے تھے کہ بدتہذیب کے زیر اثر آکر جماعت سے آنکھیں پھیر رہے ہیں یا رنگ بدل رہے ہیں ان کے رنگ اور رنگ میں بدلنے شروع ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور بہت ہی حیرت انگیز خدمت کرنے والے نوجوان اسی انگلستان کی جماعت سے پیدا ہوئے۔پھر میں ابھی جرمنی کا دورہ کر کے آیا ہوں۔وہاں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی کثرت کے ساتھ خدمت دین کرنے والے پیدا ہو رہے ہیں اور دن بدن آگے بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔بہت سے ایسے چہرے میں نے وہاں دیکھے جو پاکستان میں اتنے زیادہ خدمت دین کے کاموں میں دکھائی نہیں دیتے تھے۔بہت سے چہرے بالکل ہی اجنبی نظر آئے جو نہ وہاں خدام الاحمدیہ میں کبھی دکھائی دئے ، نہ وقف جدید کے دوروں کے سلسلے میں کبھی دیکھا اور کثرت سے میں پاکستان پھر چکا ہوں، اکثر احمدی دیہات میں پہنچا ہوں۔اس لئے بعض دفعہ تعجب سے میں کہتا تھا کہ آپ واقعی احمدی ہیں۔وہ کہتے جی ہاں ! ہم احمدی ہیں فلاں کے بیٹے ، فلاں کے بیٹے۔پھر میں ان کو پوچھتا تھا کہ اچھا پھر آپ کبھی پہلے نظر نہیں آئے۔تو پتا لگا کہ ان کے اندر جو روحانی تبدیلی ہوئی ہے ہجرت کے ساتھ ہوئی ہے اور اس نئے دور میں ان کے چہرے ان کے رنگ ڈھنگ ہی بالکل بدل گئے ہیں۔چنانچہ ہمارے جلسے سے پہلے مسلسل بارش تھی ، سردی تھی اس علاقے میں چونکہ گھاس کم ہے اس لئے کیچڑ بہت تھا اور ہزار ہا آدمیوں کے لئے انہیں انتظام کرنا تھا۔فرینکفرٹ جیسی جگہ میں جہاں تین ہزار سے زائد مہمان متوقع ہوں بلکہ کل تو چار ہزار سے بھی زائد تھے شامل ہونے والے جلسے میں۔وہاں سب کا انتظام کرنا اور پھر خالی جگہ میں مارکیز لگا کر اس کے نیچے بچھٹے بچھانا دوسرے کئی قسم کے ایسے کام کرنا تا کہ مہمانوں کو اور جلسہ میں بیٹھنے والوں کو تکلیف نہ ہو۔بہت ہی بڑا کام تھا اور شروع میں تو ان لوگوں کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ کام ہو سکے گا، بڑے پریشان تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے جماعت کوایسی طاقت عطا فرمائی ہے کہ بالکل جن لگتے ہیں اور جنوں کی طرح انہوں نے کام کیا دیکھتے دیکھتے اس جگہ کی کایا پلٹ دی۔جب جلسے کا آغاز ہوا ہے تو ہر چیز نہایت سلیقہ کے ساتھ ، انتظام کے ساتھ اپنی اپنی جگہ بچھائی گئی تھی اور معلوم نہیں ہوتا تھا کہ چند دن پہلے اس جگہ کا کیا حال تھا۔اس کے علاوہ بھی جماعت کے اندر خدمت دین کے لئے مالی قربانی کی روح دن بدن