خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 194 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 194

خطبات طاہر جلدے 194 خطبه جمعه ۲۵ / مارچ ۱۹۸۸ء میں قرآن کریم فرماتا ہے اسے سکینت بخشی لیکن جن قوموں نے اس مضمون کو بھلا کر اسے محض تعیش کا ذریعہ بنا لیا وہ آگے بڑھتے بڑھتے ایسے مقام تک پہنچ گئیں کہ ان کا عورت اور مرد کا آپس کا سلوک جانوروں کے سلوک کے مشابہ ہوا بلکہ بعض صورتوں میں اس سے بھی زیادہ گندہ ہو گیا۔یعنی ہر جانور کے طور اور طریق ایک جیسے نہیں ہوتے۔بعض جانور بعض طور طریق میں اتنے ادنیٰ حالت کو پہنچے ہوئے ہوتے ہیں کہ وہ جانوروں میں بھی اس کیفیت میں ایک مثال بن جاتے ہیں۔پس سور ہے مثلاً اس میں بعض بدیاں ، اس کے متعلق تو بدی نہیں کہا جاسکتا کیونکہ وہ جانور مکلف نہیں ہے لیکن بعض اس کی عادات اور خصلات ایسی ہیں جو اس نوع کے تعلقات میں تمام دوسرے جانوروں سے آگے بڑی ہوئی ہیں۔مثلاً بعض جانوروں میں حیا ہے۔بعض جانوروں میں تو اتنی حیا ہے کہ شاذ کے طور پر انسان میں ایسی حیا دکھائی دے گی لیکن بعض جانور ایسے ہیں جن میں بے حیائی بہت زیادہ ہے۔سؤر اس کی ایک مثال ہے۔بعض پرندے ایسے ہیں جو اپنے تعلقات میں اتنی شرم محسوس کرتے ہیں کہ ان کے متعلق سائنسدانوں نے جب تحقیق کر کے ان کو ان خاص حالتوں میں دیکھنے کی کوشش کی تو بہت ہی زیادہ محنت اور ہوشیاری اور حکمت سے کام لینا پڑا۔جن جانوروں کو آپ معمولی ادنی ادنیٰ جانور سمجھتے ہیں ان میں بھی بعض خدا تعالیٰ نے اخلاق کے جو ہر بڑی بلند حالت میں رکھے ہوئے ہیں۔ان کے نقطہ نگاہ سے آپ انہیں فطرت کہہ سکتے ہیں اخلاق نہیں کہہ سکتے لیکن انسان کے لئے سبق ضرور ہے۔لومڑ ہے اس کے متعلق عام دنیا کا انسان یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس میں بھی انسان کے لئے کوئی سبق ہو گا لیکن لومڑ کے جنسی تعلقات معلوم کرنے کے لئے سائنسدانوں کو اتنا جان جوکھوں سے کام لینا پڑا، اتنی محنت کرنی پڑی کہ عام حالات میں ممکن ہی نہیں تھا ان کے لئے چنانچہ ایسے کیمروں سے کام لینا پڑا جو اندھیرے میں دیکھتے ہیں اور ان کیمروں کو ان جگہوں پہ فکس کرنے کے لئے کہ جہاں ان کا خیال تھا کہ لومڑی کے جنسی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں ان کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑی کیونکہ وہ اتنا ہوشیار جانور ہے کہ اسے اگر شک پڑ جائے کہ کوئی غیر وجود اس کے اندرونی حالات کو دیکھنے کے لئے موجود ہے تو وہ اس جگہ کو چھوڑ دے گا اور کبھی بھی اپنی بے پردگی نہیں ہونے دے گا۔چنانچہ اس کے لئے بھی انہوں نے بہت ہی زیادہ حیرت انگیز احتیاطوں سے کام لئے اور بالآخر وہ فلم تیار کی جس سے پتا چلتا ہے کہ لومڑ کی اندرونی زندگی نجی زندگی کیا چیز ہے۔