خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 161 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 161

خطبات طاہر جلدے 161 خطبه جمعه ۱۱ مارچ ۱۹۸۸ء جماعتوں کی ایسی مثال ہے جس سے یہ بات قطعی طور پر ثابت ہو جاتی ہے کہ اگر ذمہ دار شخص جس نے ذمہ داری کو قبول کیا ہے خود وہ توجہ کرنے والا ہو اور بار بار یاد دہانی کرانے والا ہو اور دعا کرنے والا ہو اور پھر صاحب عزم ہو، بڑے بوجھ سے ہار جانے والا نہ ہو اور تو کل کرتا ہو تو اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی محنت کو توقع سے بہت زیادہ پھل لگاتا ہے۔چنانچہ کراچی کی جماعت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال میں اس طرح داخل ہوئی ہے کہ بیشتر حصہ وعدوں کا ادا ہو چکا ہے بلکہ بعض نئے ادا ئیگی کرنے والے اور بھی شامل ہو گئے ہیں۔اس لئے مجھے بھاری امید ہے کہ اس سال کے اختتام سے پہلے پہلے انشاء اللہ کراچی کی جماعت جس وعدے کی ادائیگی ناممکن سمجھ رہی تھی اس سے بڑھ کر ادا کرنے کے قابل ہو جائے گی۔جہاں تک ملکوں کا تعلق ہے ان میں میں سمجھتا ہوں کہ کینیڈا کی مثال بہت ہی شاندار اور قابل تقلید ہے۔کینیڈا کی جماعت کا بھی یہی حال تھا کہ پرانے وعدے کئے ہوئے وہ اکثر دوست بھول چکے تھے، ان کے اندروہ انتظام نہیں تھا جو بار بار یاد دہانی کرائے۔چنانچہ گزشتہ چند سالوں سے جماعت کینیڈا میں جو عظیم الشان پاکیزہ تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں ان کا ایک یہ بھی پھل تھا کہ اس طرف بھی جماعت نے خصوصی توجہ کی۔چنانچہ آپ اس سے اندازہ کر سکتے ہیں۔ایک دو اعدادوشمار میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔کل وعدہ ان کا فروری ۸۷ ء تک دو لاکھ پچھتر ہزار نو سو تہتر (۲،۷۵،۹۷۳) ڈالر تھا اور کل وصولی اکاسی ہزار نو سو پچھتر (۸۱،۹۷۵)۔بہت بھاری رقم قابل وصول پڑی ہوئی تھی۔جبکہ دیگر سارے چندے جو اس عرصے میں ادا کرتی رہی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی مجموعی رقم تو بہت بڑی بنتی ہے۔پھر ایک مسجد ٹورانٹو میں جو بنائی جا رہی ہے اس کا سارا بوجھ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کینیڈا نے خود اٹھانا ہے اور بڑی حد تک اٹھا رہی ہے۔تو اس کے بعد ان کو یہ وہم تھا کہ پتا نہیں کیا بنتا ہے۔اتنی بڑی رقم جو گزشتہ چودہ سال میں بھی ایک معمولی حصہ وصول ہوسکی یہ باقی ہم کیسے وصول کریں گیلیکن جب انہوں نے تحریک شروع کی تو ایک سال کے اندراندر سڑسٹھ ہزار دو سو بیالیس ڈالر کے نئے وعدہ موصول ہوئے۔پرانے وعدوں کو پورا کرنا تو الگ ہے نئے وعدے موصول ہوئے اور گزشتہ چودہ سال میں اکاسی ہزار نو سو(۸۱،۹۰۰) وصولی کے مقابل پر ایک سال کے اندر اندر یعنی سال گزشتہ میں ایک سال کے اندر ایک لاکھ بائیس ہزار چھ سو