خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 125 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 125

خطبات طاہر جلدے 125 خطبه جمعه ۴/ مارچ ۱۹۸۸ء دورہ افریقہ کے حالات نیز افریقہ کے ابتدائی مبلغین کی قربانیوں کا ذکر خطبه جمعه فرموده ۴ / مارچ ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: افریقہ کے دورے کی وجہ سے یہ آج میر اچھ جمعوں کے انقطاع کے بعد ساتواں جمعہ ہے جو میں یہاں پڑھا رہا ہوں یعنی گزشتہ چھ جمعے میں انگلستان سے غیر حاضر رہا اور پانچ جمعے مجھے افریقہ میں پڑھنے کی توفیق عطا ہوئی اور ایک ہالینڈ میں واپسی پر افریقہ کے دورے کے تاثرات کے متعلق اگر میں خطبات کا سلسلہ شروع کروں تو ایک بہت سی لمبی داستان ہوگی اور بعید نہیں کہ آئندہ چند ماہ مسلسل بھی اگر میں اس مضمون پر گفتگو کروں تو اس مضمون کو سمیٹنا مشکل ہوگا۔پانچ ہفتے تقریباً مجھے افریقہ میں دورے کی توفیق ملی، چھ افریقن ممالک میں مغربی افریقہ کے ممالک میں جانے کا موقع ملا اور اس کثرت سے وہاں پھرنے ،لوگوں سے ملنے ، اجتماعات سے خطاب کرنے ، احمد یہ جماعت سے رابطہ کرنے کا موقع ملا، غیر از جماعت دوستوں سے رابطہ کا موقع ملا،مسلمانوں سے،عیسائیوں سے، پیگنز سے چھوٹے بڑے ہر قسم کے وہاں کے جو نمائندہ لوگ تھے ان سب سے ملاقات کا موقع ملا اور سکولوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا، اپنے ہسپتالوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔وہاں کی حکومت کے نمائندوں ،سیاست دانوں، دانشوروں سے ملنے، ان کے ساتھ مجالس میں جانے کا موقع ملا تو ایک ایک ملک کا دورہ اتنا بھر پور ہوا کرتا تھا کہ یوں محسوس ہوتا تھا کہ گھومتے ہوئے پیسے پر ایک انسان بیٹھ