خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 100
خطبات طاہر جلدے 100 خطبه جمعه ۱۹ فروری ۱۹۸۸ء کے محبوب بن جائیں تو آپ کو سچا محب وطن بنا ہو گا جیسا کہ اللہ آپ کو دیکھنا چاہتا ہے۔ الفاظ سے لوگوں کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔ لوگوں کو کام کی ضرورت ہے۔ بہت سے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم محب وطن جاسکتا۔لوگوںکو کی ہے۔ سے لوگ ہیں جو کہتےہیں کہ مجھ ہیں۔ آپ کو انہیں سمجھانا چاہئے کہ حقیقی حب الوطنی کی بنیاد دو خدمتوں پر ہے یعنی بے نفسی اور ہمدردی خلق پر ۔ پس تمام احمدیوں کو ملک گیر مہم چلانی چاہئے کہ وہ حقیقی اور مثبت حب الوطنی کو پروان چڑھائیں جو کہ آپ کے ملک کیلئے آج انتہائی ضروری ہے، اتنی ضرورت اس کو پہلے کبھی بھی۔ آپ لوگوں کو یہ احساس کرنا چاہئے کہ آپ خدا دا د انعاموں کے مالک لوگ ہیں اور آپ کا ملک افریقی علاقے میں خصوصی طور پر انعام یافتہ ہے۔ آبادی کے لحاظ سے براعظم افریقہ میں آپ کا ملک سب سے بڑا ہے۔ اتنی زیادہ آبادی اور کسی ملک کی نہیں ہے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت زیادہ دولت سے نوازا ہے۔ یہ دولت زرعی استعداد کی بھی ہے اور معدنی وسائل کی بھی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑے دماغ بھی دیئے ہیں ، کردار کی عظمت بھی عطا کی ہے تا کہ آپ اس خداداد صلاحیت کا درست استعمال کریں۔ پس آپ کے قدموں تلے معدنی وسائل مہیا ہیں تا کہ آپ ان کو اپنے ملک کی عظمت کیلئے اور اپنی مستقبل کی نسل کی عظمت کیلئے بروئے کار لاسکیں لیکن صرف یہی نہیں بلکہ میں آپ سے توقع رکھتا ہوں کہ آپ اس سے زیادہ بلند ہوں۔ اگر آپ اپنے ذرائع کو مناسب طریق پر بروئے کار لائیں اور اس سے کافی دولت پیدا کریں تو آپ حیران ہونگے کہ آپ نے بہت زیادہ دولت اور طاقت نائیجیریا میں حاصل کر لی ہے بہ نسبت غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کرتے ہوئے ۔ آپ اپنے دوسرے ہمسایہ ممالک کی مدد کر سکتے ہیں اور ان کے سر پرست بنتے ہوئے آپ ان کی جسمانی ، مادی اور روحانی مدد کر سکتے ہیں اور اسی طرح بڑا بھائی ہونے کے ناطے اپنے چھوٹے بھائیوں کی زندگی کے ہر شعبہ میں مدد کر سکتے ہیں۔ پس غریب ہمسایہ ممالک کیلئے آپ بڑے بھائی کا کردار ادا کریں۔ وہ آپ سے زیادہ غریب ہیں۔ میں نے ان میں سے چند ممالک دیکھتے ہیں اور میں غم کے مارے جذبات سے مغلوب ہو گیا جب میں نے سنا کہ لوگ وہاں بھوک کی تباہ کاری سے بے حال ہوتے جاتے ہیں۔ یہاں نائیجیریا میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت کچھ عطا کیا ہے پس دولت کے معاملہ میں تھر دلی کا مظاہرہ نہ کریں نہ صرف نائیجیرین کی خاطر بلکہ افریقی لوگوں کی خاطر بھی جو آپ کے اردگر درہتے ہیں۔ اس