خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 35
خطبات طاہر جلد ۶ 35 55 خطبہ جمعہ ۹ / جنوری ۱۹۸۷ء وقت دو کیونکہ مجھ سے یہ کام سنبھالا نہیں جا رہا Arabic زبان کے لٹریچر کے لئے عربوں سے رابطہ کرنا پڑے گا۔روسی زبان کے لٹریچر کے لئے روسیوں سے رابطہ کرنا پڑے گا۔اٹالین زبان کے لٹریچر کے لئے اٹالین سے رابطہ کرنا پڑے گا۔سپینش زبان کے لٹریچر کے لئے سپینش سے رابطہ کرنا پڑے گا۔سو سے زیادہ زبانوں میں ہم اگلے دو تین سالوں کے اندر قرآن کریم یا مکمل شائع کرنے والے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ یا کم سے کم ایک پارے سے زائد آیات قرآن کریم شائع کرنے والے ہیں۔قریباً55 زبانیں ایسی ہیں جن میں پورا قرآن کریم شائع ہو گا اور 55 کے لگ بھگ ہی ایسی زبانیں ہیں جن میں قرآن کریم کا ایک حصہ جو نمائندہ آیات پر مشتمل ہوگا ، وہ شائع ہو گا۔اب سو زبانوں میں جو قرآن کریم ہے وہ اگر چھپ کر ہمارے پاس یہاں پڑا رہے گا ، اس کو تو سنبھالنا ہی ممکن نہیں۔دس، دس ہزار کی تعداد میں آپ اندازہ لگائیں کہ کتنی بڑی تعداد ہوگی اس کو کیا کریں گے ہم؟ اس کے چھپنے سے پہلے سیکرٹری اشاعت کا کام ہے کہ وہ رابطے کرے اور اپنی جماعت کو مستعد کرے ایسے آدمی مقرر کرے جو Specialize کریں Russians کے متعلق کہ ان کو ہم نے ڈھونڈنا ہے کہاں کہاں ہیں، کس طرح ان سے رابطہ کرنا ہے، کس طرح ان کے اندر ابتدائی طور پر اسلام میں دلچسپی پیدا کرنی ہے تا کہ جب لٹریچر آئے تو وہ اور اس کے ساتھی جس کا کام صرف روسیوں سے تعلق رکھنا ہے وہ تیزی کے ساتھ اس لٹریچر کو آگے چلا دیں۔گجراتی زبان میں لٹریچر ہے ، گجراتیوں کو تلاش کرنا پڑے گا۔Spanish زبان میں لٹریچر ہے Spanish کو تلاش کرنا پڑے گا۔اٹالین زبان میں قرآن کریم چھپ چکا ہے اور اس کا نکاس نہیں ہو رہا۔اس لئے کہ جماعت میں بہت حد تک اس طرف توجہ نہیں ہے۔تو صرف ایک سیکرٹری اگر اپنے کام کو مؤثر طریق پر آگے بڑھائے تو اس کی پھر آگے دو شاخیں بن جائیں گی۔ایک لٹریچر ہے قابل فروخت اس کے لئے بہت زیادہ حکمت سے چھان بین کر کے رابطے بڑھانے پڑیں گے۔پریس سے رابطہ کرنا پڑے گا ، ان لوگوں سے رابطہ کرنا پڑے گا ، اس کا تعارف کروانا پڑے گا، پبلسٹی (Publicity) کے ذریعے ڈھونڈ نے پڑیں گے اور ایک ہے فری لٹریچر کی تقسیم، مفت اشاعت جسے ہم چاہتے ہیں چاہے ہمیں کوئی آنہ بھی نہ دے ہم اس تک کتاب کو پہنچائیں۔اس سلسلے میں ذاتی تعلقات بنانے پڑیں گے کیونکہ ڈاک کے ذریعے لٹریچر بھیجنا بعض دفعہ وقتی طور پر تو مفید ہوتا ہے ایک اشتہار بازی کے لئے توجہ دلانے کے لئے ،مگر اگر اس کو