خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 225 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 225

خطبات طاہر جلد ۶ 225 خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۸۷ء ہوتا تھا حیا کی وجہ سے کہ میری محبت ظاہر نہ ہو جائے کہیں کھل نہ جائے سب کے سامنے یہ ذکر فر ما دیا کرتے تھے کہ خدا کے ایک بندے نے ایسا کیا، خدا کے ایک بندے سے خدا نے ایسے بات کی اور بعض دفعہ ملتی جلتی باتیں دوسرے انبیاء کی بیان فرما دیا کرتے تھے۔تو جب خدا کہتا ہے قُلْ اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ تو اس دعوے یا اس کلام میں جو آنحضرت ﷺ کی زبانی ہمیں موصول ہوا ایک ذرہ بھی مبالغہ نہیں ہے۔ہرگز اس میں کوئی تحدی نہیں ہے، کوئی زبردستی نہیں ہم پر یہ کوئی ایسا دعوی نہیں کہ بس میں نے نہیں تم سے پیار کرنا جب تک تم محمد رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نہ چلو۔اس یقین کا ذرہ ذرہ سچا ہے اور کہیں سے نصیب ہو نہیں سکتا خدا کے پیار کا طریق سیکھنا کسی در سے یہ سے نہیں بٹتی جومحمد مصطفی مے کے در سے بٹتی ہے۔سارے پیمانے خشک ہو گئے ہیں۔اگر کسی نے خدا سے بچے پیار کا طریق سیکھنا ہے تو سوائے اس کے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کرے اور تلاش کرے، باریک نظر سے دیکھے کہ کس طرح آپ خدا سے پیار کیا کرتے تھے اور کس طرح آپ کے پیار کے راز و نیاز ہوا کرتے تھے۔آپ کے اور اللہ کے درمیان اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بے اختیار میں تم سے محبت کرنے لگوں گا۔يُحببكُمُ الله اس کے درمیان کوئی صلہ نہیں رکھا، کوئی اور لفظ نہیں رکھا۔شرط یہ بیان فرما دی کہ اگر تم محبت کرتے ہو تو محمد رسول اللہ ﷺ کے پیچھے چلو۔جہاں جہاں آپ گئے ہیں وہاں وہاں میں ہوں اور اس طرح ملے گا کہ میں تمہیں پیار سے دیکھ رہا ہوں۔اس لئے یہ مضمون کامل بھی ہو گیا ہے اور بہت بھی ہے اور بہت مختصر بھی اور آسان بھی۔آنحضرت ﷺ کی پیروی کے ذریعے خدا تعالیٰ کی محبت کا اظہار انسان کرنا شروع کر دے اور آپ سے محبت کرنے کے طریقے سیکھ لے تو جو دل میں خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک رشتہ قائم ہوتا ہے، اس کا نام تقویٰ ہے اور تقویٰ اپنی ذات میں ایک ایسا مضمون ہے جو آپ کی زندگی میں ہر شعبے پر حاوی ہوگا اور ہر شعبے میں ایک تبدیلی پیدا کر کے دکھا دے گا۔تقویٰ کے بغیر سیرت میں تبدیلی ممکن نہیں اور محمد مصطفی ﷺ کی پیروی جو خدا کی محبت پر مبنی ہو اس کے بغیر تقوی نصیب نہیں ہو سکتا۔اس بات کو میں پھر دہراتا ہوں وہ پیروی جو خدا کی محبت پر مبنی نہ ہو اس کے بغیر تقویٰ نصیب نہیں ہوتا۔ورنہ لاکھوں کروڑوں آپ کو ایسے ملیں گے جو آنکھیں بند کر کے بظاہر پیروی کر رہے ہیں ، مولود شریف منارہے ہیں اور بہت سی حرکتیں کر رہے ہیں لیکن چونکہ اس سفر کا