خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 605
خطبات طاہر جلد ۶ 605 خطبه جمعه ۱۸ ستمبر ۱۹۸۷ء محروم کرنے کا تو ہمیں حق نہیں ہے اس لئے ایسے دوستوں کی خاطر میں یہ اعلان کرتا ہوں جماعتیں ان کو روکیں نہیں زبردستی کہ ہم بالکل نہیں لیں گے بلکہ ٹوکن کے طور پر جوان پر زیادہ بوجھ نہ ڈالے اپنے دل کی تسکین کی خاطر وہ بھی اس تحریک میں کچھ نہ کچھ حصہ لے سکتے ہیں۔تو یہ وہ جوابی کاروائی ہے جو بنگلہ دیش کی اطلاعات کے نتیجے میں میں بطور پروگرام کے جماعت کو دیتا ہوں۔وہ دکھ پہنچانے میں آگے بڑھتے رہیں ہم بنی نوع انسان کو آرام پہنچانے میں آگے بڑھتے رہیں ، وہ مسجد میں گرانے میں بدبختی میں آگے بڑھتے رہیں۔ہم مسجدیں تعمیر کرنے اور مسجدوں کو پہلے سے بڑھ کر صاف ستھرا کرنے اور سجانے میں آگے بڑھتے رہیں گے۔وہ مسلمانوں کو مرتذ کرنے میں آگے بڑھتے رہیں، ان کا یہی نصیب ہے، ہم مسلمانوں کو ارتداد سے بچانے کے لئے آگے بڑھتے رہیں گے انشاء اللہ تعالیٰ اور ان سارے کاموں میں کوششوں سے بہت بڑھ کر دعاؤں نے ہماری مدد کرنی ہے اس لئے دعاؤں کو ہر گز نہ بھولیں۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔ابھی جمعہ کے بعد جیسے کہ پہلے بھی اعلان کیا جاچکا ہے نماز جنازہ غائب ہو گی چونکہ فہرست لمبی تھی اس لئے میں نے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی فہرست پڑھ کے سنادی جائے بجائے اس کے کہ ہر جمعہ نماز جنازہ غائب ادا کی جائے جن لوگوں کی خواہش ہوتی ہے اور میرا خیال ہے دو تین جمعوں کے بعد ا کٹھا ان کی فہرست اکٹھی سنادی جایا کرے اور ان سب کو اکٹھا اس میں شامل کر لیا جایا کرے۔فہرست سنادی گئی ہے تو انشاء اللہ نماز جمعہ کے معا بعد نماز جنازہ غائب ہوگی۔