خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 522
خطبات طاہر جلد ۶ 522 خطبه جمعه ۷ / اگست ۱۹۸۷ء ہمارے ہاں معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ خادم مسجد گویا معاشرے کی ایک معمولی سی چیز ہے بالکل جھوٹا اور لغو تصور ہے۔جماعت کو اس تصور میں اصلاح کرنی چاہئے۔خادم مسجد کا تو اتنا عظیم الشان مقام ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اپنے بندوں ابراہیم اور اسمعیل کے سپر دمسجد کی خدمت کی تھی اور ان سے عہد لیا تھا کہ تم میرے گھر کی صفائی کے لئے نوکروں کی طرح حاضر رہا کرو۔اللہ کے گھر کی صفائی ہو اور اس میں یہ خیال کے ہم نے خادم مسجد کے سپرد یہ ذمہ داری کردی ہے اور وہ چند پیسوں کے اوپر غریب آدمی جس کو اور کوئی ملازمت کی جگہ نہیں ملتی ، بوڑھا ہو گیا ہے، گزارے کی اور صورت نہیں وہ مسجد کی صفائی کر دیا کرے اور جیسی بھی کر دیا کرے ٹھیک ہے۔یہ قرآن کریم کی اس آیت کے مضمون سے ٹکرانے والا عمل ہے ، اس سے متصادم ہے اور جماعت کو فوری طور پر اس معاملے میں اپنی اصلاح کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔تمام عالم میں جہاں جہاں بھی جماعت کی مساجد ہیں وہ غریبانہ تو ہوسکتی ہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ایسی غریب نہ بھی ہو سکتی ہیں کہ گھاس پھونس کی چھت ہو اور پانی ٹپکے اور زمین پختہ نہ ہو لیکن صفائی کے معیار سے ان پر کوئی انگلی نہیں اُٹھنی چاہئے۔آنے والے کو معلوم ہونا چاہئے کہ جس کسی نے بھی یہ غریبانہ مسجد بنائی ہے اپنی تمام جان اور تمام استطاعت کے ساتھ اس نے کوشش کی ہے کہ یہ گھر صاف اور ستھرا اور پاکیزہ دکھائی دے۔اس بات کا جماعت کے ساتھ ایک گہرا تعلق ایک اور رنگ میں بھی پیدا ہوتا ہے۔ایک موقع پر پاکستان میں ہیں سال ، پچیس سال کے قریب کی بات ہے میں نے ایک مسجد کو نہایت ہی گندی حالت میں دیکھا کوئی جگہ نہیں ملتی تھی ایسی جہاں اطمینان سے انسان سجدہ کر سکے۔ہر طرف تنکے بکھرے ہوئے ، خاک اڑتی اندر آتی تھی کسی نے کوشش نہیں کی کہ اس کو صفائی کر کے باہر پھینکے اور جماعت کے آپس میں جہاں تک اتحاد اور اتفاق اور محبت کا تعلق ہے اس کو بھی اسی حال میں پایا۔چنانچہ میں نے ان کو توجہ دلائی، میں نے کہا آپ اگر مسجد کی عزت نہیں کریں گے اور مسجد کے لئے پوری کوشش کر کے، اس وقت میں نے یہ مثال تو نہیں دی لیکن جس حد تک بھی مجھے خیال آیا میں نے سمجھانے کی کوشش کی کہ خدا کے گھر کا جو تصور آپ کے ذہن میں ہے اس کے مطابق اس کو سجانے اور زینت دینے کی کوشش نہیں کریں گے تو بعید نہیں کے آپ کے دل اسی طرح پھٹے رہیں اور