خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 238 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 238

خطبات طاہر جلد ۶ 238 خطبه جمعه ۳ اپریل ۱۹۸۷ء کرے گا اور خدا تم سے پیار کرنے لگے گا تو محض یہ کہنا تو کافی نہیں ہے: بن دیکھے کس طرح کسی مدرخ پر آئے دل اور صلى الله آنحضرت ﷺ کا دکھا نا ضروری ہے۔اس لئے میں نے گزشتہ سال یہ تاکید کی تھی کہ جوں جوں ہم غلبہ اسلام کی صدی میں داخل ہونے کے لئے قریب تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔سیرت کے مضمون پر جلسوں کی کثرت ہونی چاہئے تا کہ اس صدی میں اللہ اور رسول ﷺ کے عاشقوں کا ایک قافلہ داخل ہو۔محض اسلام سب پہ غالب آنے کے بڑے بڑے نعرے بلند کرتے ہوئے خالی دل لوگ نہ ہوں بلکہ ایسے جن کے دل عشق الہی اور عشق محمد مصطفی ﷺ سے بھرے ہوئے ہوں جن کے خون میں وہ عشق جاری ہو چکے ہوں اس زادراہ کے بغیر آپ اب بھی اگلی نسل کی انگلی صدی کی نسلوں کی زندگی میں کوئی عظیم الشان تبدیلی پیدا نہیں کر سکیں گے۔بہت بڑی صدی ہے جو ہمارا انتظار کر رہی ہے۔اس میں بہت بڑے بڑے کام ہونے والے ہیں۔انہوں نے ہم سے رنگ پکڑنے ہیں اور وہ رنگ لے کے انہوں نے آگے بڑھنا ہے اس سے اگلی صدی کی طرف۔پس پیشتر اس کے کہ وہ وقت پہنچ جائے اور ہم اس صدی میں داخل ہو رہے ہوں۔ہمیں چاہئے کہ ہم اس حسن کامل سے مزین ہونے کی کوشش شروع کر دیں جو اللہ اور رسول کی محبت کے نتیجے میں ظاہر ہوتا ہے، اسی کے نتیجے میں عطا ہوتا ہے۔آنحضرت ﷺ کی پیروی کا ایک دوسرا پہلو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے خود حضوراکرم ﷺ کو اپنی پیروی سکھائی ہے۔جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے:۔اِتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ کہ جو کچھ خدا تجھ پر وحی نازل فرما رہا ہے وہ کرتا چلا جا اور مشرکوں سے اعراض کر اور کسی کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ۔پس حضرت رسول اکرم ﷺ کی پیروی میں ایک ثانویت نہیں ہے۔یہ نہ سمجھیں کہ خدا کہتا ہے کہ مجھ سے پیار کرتے ہو تو ایک اور تیسرے شخص سے بھی پیار شروع کرو۔ایک ایسے شخص کے پیار کا حکم دیا جا رہا ہے جسے خدا نے خود تربیت دے کر اپنے رنگ اس پر چڑھائے ہیں اور اپنے حسن کو زیادہ ہماری دسترس میں پہنچادیا ہے۔انسان کا جہاں تک تعلق ہے۔انسان (الانعام: ۱۰۷) صلى الله