خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 789 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 789

خطبات طاہر جلد ۶ 789 خطبہ جمعہ ۲۰ نومبر ۱۹۸۷ء کا کام کر رہی ہے؟ جہاں نہیں کر رہے وہاں کیوں نہیں کر رہے؟ اور کون سے ایسے ذرائع ہمیں اختیار کرنے چاہئیں جن کے نتیجے میں دعوت الی اللہ کا کام تیز ہو سکے اور معنی خیز ہو سکے۔پس اگر ہم اس سنجیدگی کے ساتھ کام کریں گے تو مجھے یقین ہے کہ بہت تیزی کے ساتھ دنیا میں انقلاب پیدا ہونا شروع ہو جائے گا۔سائنس سے جو لوگ واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ بعض امور میں رفتار معنی خیز ہوا کرتی ہے۔کتنے قدم طے کئے ہیں یہ بات معنی خیز نہیں ہوتی بلکہ رفتار کیا ہے آگے بڑھنے کی۔جو جماعتیں نظریاتی طور پر اور روحانی طور پر دنیا پر غالب آیا کرتی ہیں ان پر بالخصوص یہ اصول کارفرما ہوتا ہے کہ آگے بڑھنے کی رفتار کیا ہے؟ کتنے احمدی ہو رہے ہیں سال میں، کتنے مسلمان بن رہے ہیں یہ بحث نہیں ہے جو کچھ ہمارے پاس ہے ہمارے آگے بڑھنے کی رفتار کیا ہے یہ ہے اصل فیصلہ کن بات۔اس پہلو سے ہماری رفتار میرا اندازہ ہے کہ پچاسی گنا یا نوے گنا زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ جماعت کے دس فیصدی حصے کو ہم فعال داعی الی اللہ قرار دے سکتے ہیں اور یہ بھی میں نے بہت بڑی چھلانگ لگائی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ اگر میں حقیقی جائزہ پیش کروں چند تجربوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تو شاید پانچ فیصدی بھی نہ ہوں لیکن بعض ممالک پر میں حسن ظنی کرتا ہوں مثلاً افریقہ میں نسبتاً زیادہ لوگ کر رہے ہوں گے کیونکہ ان کے نتائج سے بھی یہی لگ رہا ہے ، بعض اور ممالک میں بھی کر رہے ہوں گے۔اس لئے میں نے زیادہ سے زیادہ دس فیصدی داعی الی اللہ کی تعداد مقرر کی لیکن میرا خیال میں تو پانچ فیصدی بھی نہیں ہے پوری۔اگر پانچ فیصدی سمجھی جائے تو پچانوے فیصد مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے اور بہت بڑی گنجائش ہے اگر آپ کی رفتار پانچ میل فی گھنٹہ کی بجائے سومیل فی گھنٹہ ہو جائے تو اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے فاصلے طے کرنے کی قوت میں کتنا بڑا اضافہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس رفتار کے نتیجے میں جو شامل ہونے والے ساتھ شامل ہورہے ہیں وہ اس رفتار میں Acceleration پیدا کر دیتے ہیں یہ ہے وہ اصل سائنسی نقطہ جسے سمجھنا چاہئے۔پانچ آدمی سال میں سو آدمی پر جو داخل ہو رہے ہوں ان کے نتیجے میں Acceleration پیدا نہیں ہوتی یعنی رفتار اس طرح نہیں بڑھتی جس طرح زمین کی طرف گرنے والی چیز کی رفتار بڑھ رہی ہوتی ہے بلکہ ایک قسم کی Steady ایک معتدل کی رفتار کی شکل بن جاتی ہے۔Acceleration