خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 74 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 74

خطبات طاہر جلد ۶ 74 خطبہ جمعہ ۳۰ / جنوری ۱۹۸۷ء آپ کی باتوں میں غیر معمولی برکت ہو، اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص اثر پیدا ہو۔اگر یہ شرائط آپ پوری کر دیں تو ناممکن ہے کہ آپ کی تبلیغ بے شمر رہ جائے اس سے کوئی نتیجہ پیدا نہ ہو ، یہ نہیں ہوسکتا لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمت اللہ میں ایک یہ بھی مضمون داخل ہے۔جس کام کو جس طرح حضرت محمد مصطفی امتی نے کامیابی کے ساتھ کر کے دکھا دیا اگر آپ اسی کام کو اسی طرح کریں گے تو لا ز ما اس جیسے نتیجے نکلنے شروع ہو جائیں گے۔اس حقیقت میں بھی کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوسکتی۔علوم اس لئے ساری دنیا کے داعی الی اللہ اس مضمون کو پیش نظر رکھ کہ ایک نیا عہد باندھیں۔دو سال کا وقفہ بہت ہی تھوڑا وقفہ ہے۔داعی الی اللہ بننے کے لئے شروع میں کچھ محنت کرنی پڑتی ہے۔بعض درختوں کو آپ نے دیکھا ہے کہ وہ چند سال کے بعد پھل لاتے ہیں بعض درخت ہیں جو جلدی پھل لے آتے ہیں۔اس لئے آپ وہ درخت بننے کی کوشش کریں جو جلدی پھل لاتا ہو اور انسان ایک ایسی چیز ہے جو ہر قسم کا درخت بنے کا مادہ رکھتا ہے۔تمام کائنات کا خلاصہ ہے یہ۔اس لئے آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں وہ درخت ہوں جس کو بارہ سال کے بعد پھل لگے گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے آپ کے اندر یہ لچک رکھی ہے اور صرف انسان میں یہ خوبی پائی جاتی ہے کہ اس کے اندر اپنی کیفیات بدلانے کی طاقت ہے۔اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی طاقت ہے انہیں کم کرنے کی بھی طاقت ہے۔اگر صلاحیتیں بڑھائے تو أَجْرُ غَيْرُ مَمْنُونِ (التین: ٧) کی طرف حرکت کرتا ہے اور اگر صلاحیتیں گھٹانی شروع کرے تو اَسْفَلَ سَفِلینَ (التین : ۶) کی طرف حرکت کرتا ہے۔اس لئے آپ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش کریں تو اللہ تعالیٰ آپ کو یہ توفیق عطا فرما سکتا ہے کہ آپ جلد پھل دینے والے درخت بن جائیں اور بار بار پھل دینے والے درخت بن جائیں اور یہی ہے مثال جو قرآن کریم نے مومن کی دی ہے اور اس کے متعلق فرمایا: تُؤْتِ أُكُلَهَا كُلَّ حِيْنِ بِإِذْنِ رَبَّهَا (ابراہیم ۲۶) یہ ایسا درخت ہے مومن کا طیبہ درخت جو اللہ کے اذن کے ساتھ ہرلمحہ پھل دیتا ہے۔سال میں ایک دفعہ والا نہیں، سال میں دو دفعہ والا بھی نہیں، یہ تو ہمیشہ پھلوں سے لدا ہی رہتا ہے۔تو اس لئے خدا تعالیٰ نے تو آپ کی استطاعت کی انتہاء یہ بیان فرمائی اور اس پر خدانظر رکھ رہا ہے کہ ایسے مومن بندے بنیں۔تو آپ کی کوششوں کو پھل تو لازما لگتے ہیں۔ضروری نہیں کہ ہر دفعہ تبلیغ ہی کا پھل لگے۔كُلَّ حِينِ سے مراد جس قسم کے پھل ہیں وہ مومن دیکھتارہتا ہے، اسے کئی طرح کے پھل اللہ تعالیٰ