خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 732 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 732

خطبات طاہر جلد ۶ 732 خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۸۷ء کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس کی نیکی سے میں متاثر ہو جاؤں گا اور دنیاوی کاموں میں کمزور یوں کو نظر انداز کر دوں گا لیکن وہ یہ نہیں سمجھتا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اور طرح کی فراست بخشی ہے میں سب باتوں کو پہچانتا ہوں۔چنانچہ وہ لوگ اپنی نشاندہی خود کر دیا کرتے تھے۔چنانچہ زیادہ رونے والوں کی فائلیں زیادہ منگواتے تھے اور زیادہ تفصیل سے ان کی نگرانی فرمایا کرتے تھے اور وہ لوگ پکڑے جاتے تھے لیکن وہ لوگ جو سامنے رونے کی بجائے ویسے رویا کرتے تھے۔ان کی کھیتیوں میں خدا کے فضل سے بڑی برکت پڑتی تھی یعنی خدا کے سامنے رونے کی تخفیف نہیں ہے۔خدا کے سامنے رونے کی بجائے بندوں کے سامنے رونے کے معاملے کی تخفیف کی گئی ہے۔چنانچہ ایک اور موقع پر حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا کہ ایک سال بہت برا سال گزرا ساری کھیتیاں خراب تھیں۔مختلف اسٹیٹس تھیں تو مختلف اسٹیٹس میں فصلیں خراب تھیں لیکن ایک اسٹیٹ میں جب میں گیا تو وہ بہت اچھی فصل تھی اور وہاں کے مینیجر صاحب کو میں نے بلا کہ پوچھا کہ آپ نے کیا ترکیب کی ہے؟ ساری فصلیں خراب ہیں آپ کی فصل اچھی ہے۔انہوں نے جواب دیا کہ میں نے ہر کھیت کے ہر ہر کونے پر رو رو کر سجدے کئے ہیں اس کے سوا مجھے کوئی اور ترکیب سمجھ نہیں آتی تھی۔موسم خراب تھا حالات خراب تھے پانی وقت پر نہیں ملتا تھا اور کوئی پیش نہیں جاسکتی تھی ، میں کچھ کر ہی نہیں سکتا تھا ایک علاج مجھے سمجھ آیا کہ میں صبح جاتا تھا صرف کھیت کا معائنہ نہیں کرتا تھا بلکہ ہر کونے پر سجدے کر کے دعائیں کرتا تھا۔آپ نے فرمایا دیکھو اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں کو کیسا قبولیت کا شرف بخشا اور انہی حالات میں بالکل ویسے ہی حالات میں سارے کھیت مرجھائے ہوئے اور کمزور اور ایک مینجر کے سارے کھیت ٹھیک اور غیر معمولی رونق والے۔تو پہلے واقعہ میں جو مضمون ہے وہ یہ نہیں ہے کہ نعوذ باللہ خدا کی راہ میں رونے والوں کے معاملے کو تخفیف کی نظر سے دیکھا جائے۔مراد یہ ہے کہ اگر خدا کی راہ میں رونے میں کوئی دکھاوا آجائے تو رونا بیکار ہو جایا کرتا ہے اور بجائے فائدے کے نقصان دے سکتا ہے لیکن حقیقت میں اگر خدا کی راہ میں رویا جائے تو کھیتوں میں بڑی برکت پڑتی ہے خصوصا ان کھیتوں میں جو خدا کی خاطر اُگائے جاتے ہیں۔آپ کو جن کھیتیوں کی طرف میں بلا رہا ہوں وہ تو خدا کی راہ میں لگائی جانے والی کھیتیاں ہیں ان میں بے شک روئیں لیکن مجھے دکھا کر نہیں اللہ کے حضور تنہائی میں اور دعائیں کرنے