خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 728 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 728

خطبات طاہر جلد ۶ 728 خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۸۷ء تیزی کے ساتھ ان میں روز بروز ترقی ہوتی چلی جارہی ہے۔افریقہ کے بعض ممالک ہیں جن میں پہلے بہت سستی تھی گزشتہ چند سال سے میں ان سے یہ توقع رکھ رہا ہوں کہ اپنا دائرہ بڑھاؤ کھیتی لگانے والے زیادہ سے زیادہ تیار کرو اور اپنی جماعت کو بڑھاؤ یعنی حقیقی وہ جماعت جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے جو لا زما خدا کی راہ کچھ بیج لگاتے ہیں اور پھر ان کی پرورش کرتے ہیں ، ان لوگوں کی تعداد میں اضافہ کرو۔اس نصیحت کے نتیجے میں میں نے ان کے سامنے ایک کسوٹی رکھی اس کسوٹی کے اوپر اپنی کوششوں کو پرکھا کرو۔وہ یہ تھی کہ آپ ہر سال دگنا ہونے کی کوشش کرو۔اگر تمہاری کوششیں پچھلے سال سے دگنا پھل دیتی ہیں اور آئندہ سال پھر وہ دگنا ہو جاتا ہے اور آئندہ سال پھر وہ دگنا ہو جاتا ہے تو اس سے میں یہ نتیجہ نکالوں گا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تم نصیحتوں پر پوری طرح عمل کرنے والے ہو اور خدا تعالیٰ کا فضل اس بات کو ثابت کر رہا ہے کہ تمہاری کوئی محنت ضائع نہیں جا رہی۔چنانچہ کئی ممالک ہیں جو مسلسل گزشتہ چار سال سے اسی طرح دگنا اور پھر دگنا اور پھر دگنا نتیجہ دکھاتے چلے جارہے ہیں۔ہوسکتا ہے ایک موقع پر جا کر یہ رفتار اس طرح تیزی کے ساتھ قائم نہ رہ سکے کیونکہ انسانی استعدادوں کی اپنی حد بندی ہوا کرتی ہے اور یہ لازمی نہیں ہوا کرتا کہ اس طرح ہر جماعت ہر سال اپنے نیک نتائج کو دگنا کر سکے لیکن اب تک بہر حال خدا کے فضل سے یہ نتیجہ ظاہر ہورہا ہے۔پھر بعض یورپین ممالک ہیں جن میں تبلیغ کی طرف عملا کوئی بھی توجہ نہیں تھی لیکن گزشتہ چند سالوں میں حیرت انگیز تبدیلیاں واقع ہوئیں۔ناروے ان میں سے ایک ہے۔بہت چھوٹی سی جماعت ہے۔ایک زمانے میں چند گنتی کے احمدی تھے لیکن اب خدا کے فضل سے ہر سال ہر جہت میں وہ جماعت پھیلتی چلی جارہی ہے۔اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ بعض عرب ممالک کے بعد ، سب سے زیادہ عربوں میں تبلیغ میں وہ جماعت کامیاب ہے اور ایک سے زائد آدمی ہیں جو وہاں کام کر رہے ہیں۔لیکن جب کینیڈا کو دیکھا جائے تو یہ زمین سخت نظر آتی ہے یہاں سے جواب نہیں ملتا آواز تو یہاں پہنچتی ہے لیکن جس طرح بیج کھیت میں ہر طرف پھیلایا جاتا ہے زمیندار کسی زمین کے ٹکڑے سے کنجوسی تو نہیں کیا کرتا ہر طرف بار بار پھیلاتا ہے۔یہاں بھی اسی طرح وہ بیج ڈالا جا رہا ہے نیک نصیحتوں کا بیج لیکن اُگتے بہت تھوڑے ہیں۔اتنی تھوڑی تعداد ہے Respond کرنے والوں کی