خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 881
خطبات طاہر جلد ۶ 881 خطبہ جمعہ ۲۵ دسمبر ۱۹۸۷ء سے۔جس انجمن نے فائدہ اٹھایا اس نے اٹھا لیا اور جس انجمن یا جس شعبے نے اپنے کام کی طرف پوری توجہ نہیں کی اس لحاظ سے ان کے حصے میں کم پھل ملا۔تو یہ جو جائزے ہیں اعدادوشمار کے یہ بہت سی باتوں میں راہنمائی کرتے ہیں اور راہنمائی اس لئے کرتے ہیں کہ ہم ان سے استفادے کریں۔جہاں تک بیرونی جماعتوں کا تعلق ہے اس کا مختصر جائزہ بھی پیش کر دیتا ہوں۔یہ ابتلا کے زمانے کے پھلوں میں سے ایک پھل ہے کہ وقف جدید جو پہلے پاکستان تک محدود تھی اس کا قربانی کا دائرہ ساری دنیا تک پھیلا دیا گیا لیکن اس سے استفادے کا دائرہ ساری دنیا میں اس رنگ میں نہیں پھیلایا گیا۔استفادہ دو طرح سے ہے ایک تو ہے کہ جو قربانی کرتے ہیں ان کو روحانی ترقی ملتی ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمتیں نصیب ہوتی ہیں وہ دائرہ تو بہر حال ساری دنیا پہ پھیل چکا ہے لیکن اس کی آمد کہاں خرچ کی جائے گی یہ دائرہ ہند و پاک تک محدود تھا۔چنانچہ ہندوستان میں میں نے محسوس کیا کہ کئی لحاظ سے بہت کمی رہ گئی ہے اور ان کو بیرونی امداد کی ضرورت ہے۔ایک وقت تھا کہ جب ہندوستان تنہا ساری دنیا کی امداد کر رہا تھا دینی معاملات میں۔کوئی بھی دنیا کا مشن نہیں تھا جو آزاد ہو اور Independent ہو۔ہندوستان کی غریب احمدی جماعتیں ساری دنیا کی مددکر رہی تھیں۔انہوں نے کبھی و ہم بھی نہیں کیا کہ ہمارا روپیہ کہاں جارہا ہے۔اب وقت ہے کہ تمام دنیا کی جماعتیں ہر معاملے میں نہی بعض معاملات میں اس قرضہ حسنہ کو چکانے کی کوشش کریں اور نیک کاموں میں ہندوستان کی جماعتوں کی مدد کریں۔اس کی خصوصیت کے ساتھ اس لئے ضرورت پیش آرہی ہے کہ میں نے جب پاکستان بننے کے بعد سے اب تک کے حالات کا جائزہ لیا تو مجھے ایک چیز نے صدمہ پہنچایا میری تو قعات کو ٹھوکر لگی تفصیلی جائزہ لینے پر۔میرا یہ خیال تھا کہ پاکستان بننے کے وقت ہندوستان سے جتنے احمدی ،ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے اور ہندوستان میں جتنی کمی آئی تھی جماعت کی اب تک اتنا وقت گزر چکا ہے کہ وہ کمی تبلیغ کے ذریعے اور عام دنیاوی قدرتی نشو و نما کے ذریعے پوری ہو چکی ہو گی لیکن ابھی ہم اس سے بہت پیچھے ہیں۔ہندوستان سے جتنے احمدی ہجرت کر کے نکلے ہیں ابھی تک اتنے عرصے کے باوجود وہاں کی جماعتیں اس معیار تک نہیں پہنچ سکیں۔نہ عددی لحاظ سے، نہ مالی استطاعت کے لحاظ سے، نہ قربانی کے معیار کے لحاظ سے اور تبلیغ و اشاعت کے لحاظ سے بھی جہاں پہلے بہت تیزی کے