خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 880
خطبات طاہر جلد ۶ 880 خطبہ جمعہ ۲۵ دسمبر ۱۹۸۷ء کے مطابق عمل نہیں کر رہے ان کو سمجھائیں بھی کہ اس طرح آپ کریں تو آپ کا کام بہتر ہو جائے گا اور ہر رنگ میں جہاں تک مدد ممکن ہے ان کی مدد کریں۔ان کے کام خدا تعالیٰ کے فضل سے عام انجمنوں کے کاموں کی نسبت یا عام افسروں کے کاموں کی نسبت بہت بہتر ہو جاتے ہیں۔تو انجمنوں کو بھی میں امید رکھتا ہوں کہ اس طرف جیسا کہ میں نے کہا ہے توجہ کرنی چاہئے وہ توجہ کریں گے بھی انشاء اللہ اور بالعموم جماعت جس رفتار سے آگے بڑھ سکتی ہے اس رفتار سے بڑھے جس رفتار سے بڑھ سکتی ہے اس میں اور جس رفتار سے بڑھ رہی ہے اس میں بہت فرق ہے اور بعض جماعتوں میں تو بہت ہی زیادہ فرق رہ گیا ہے بعض ضلعوں میں تو افسوسناک فرق پیدا ہوا ہے اس لئے میں ان کا نام لئے بغیر بار بار تاکید کر رہا ہوں۔اطفال الاحمدیہ کے چندے میں بھی جو اطفال کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے اس میں بھی عمومی طور پر تو ترقی ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ جس انجمن کے سپر د اطفال کا چندہ ہے انہوں نے ستی دکھائی ہے کیونکہ گزشتہ سال سے بعض جماعتوں میں اطفال کے چندوں میں نمایاں کمی ہے جبکہ بالغوں کے چندے میں نمایاں ترقی ہے اس کا مطلب ہے جماعت کا کوئی قصور نہیں ہے جن انجمنوں کے سپرد یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فلاں چندے کو سنبھالیں، فلاں چندے میں جماعت کو آگے لے کر بڑھیں ان انجمنوں کی غلطی ہے، ان مجالس کی غلطی ہے۔اس لئے جو ذیلی مجالس تنظیمیں ہیں ان کو بھی جماعت کی انجمنوں کے ساتھ قدم ملا کر آگے کو چلنا چاہئے یعنی جب تک وہ آگے بڑھتی ہیں قدم ملا کے آگے بڑھیں اگر وہ پیچھے رہیں تو پھر بے شک آگے نکل جائیں لیکن پیچھے رہنے کا حق نہیں ہے بہر حال۔اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ ذیلی انجمنیں جن کے سپر دالگ الگ خدمت کے کام کئے گئے ہیں وہ ان کی طرف نظر رکھیں گی اور پہلے کی نسبت بہتر کام کریں گی۔اسی جائزے سے یہ بھی پتا چلا کہ بعض جماعتیں جو بعض پہلوؤں سے کمزور ہیں بعض پہلوؤں سے نمایاں طور پر آگے ہیں۔اس بھی مجھے کچھ اندازہ ہو جاتا ہے کہ کون سی انجمن کس رنگ میں کام کر رہی ہے کیونکہ بعض اضلاع باقی باتوں میں مثلاً اصلاح و ارشاد کے کام میں اگر نکتے نکل رہے ہوں اور مجھے علم ہو کہ مسلسل پیچھے ہیں اگر وقف جدید کے کام میں نمایاں طور پر آگے ہوں تو صاف پتہ چل جاتا ہے کہ جماعت کے اندر قربانی کی استطاعت موجود ہے، وہ طاقت تو ان کے اندر بہر حال ہے خدا کے فضل