خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 879
خطبات طاہر جلد ۶ 879 خطبہ جمعہ ۲۵ دسمبر ۱۹۸۷ء طرح نبٹنا ہے اس کام کو کیسے سمیٹنا ہے۔وقتا فوقتا کس طریق پر جائزہ لینا ہے کہ ہماری بھول چوک جماعت کی بھول چوک نہ بن جائے ، ہماری غفلت جماعت کی غفلت نہ بن جائے۔یہ ہے ایک اچھے منتظم کا کام اور اس پہلو سے انجمنوں کو بھی مدد کرنی چاہئے اپنی ماتحت انجمنوں کی۔انجمنوں کا کام صرف یہی نہیں کہ جو Resolution سامنے آجائے یا کسی ترقی کی درخواست آجائے اس پر غور کر کے تو وہ معاملے کو ختم کر دیں۔ان کو تو فعال سوچ کا حامل ہونا چاہئے۔ذہن کا عقل کا کام یہ تو نہیں ہے صرف سر کا کام کہ جو تاثرات اس کے بدن کے مختلف حصوں سے اس کو ملتے ہیں انہی میں وہ جواب دے بلکہ وہ فکر مند رہتا ہے اور مختلف حالات کا جائزہ لے کر ہر وقت سوچوں میں مبتلا رہتا ہے کہ کس وقت کیا کرنا ہے کون سے حصے کی طرف کیا ضرورت ہے کہاں قدم کس رنگ میں آگے بڑھانا ہے کس کمی کو کس طرح پورا کرنا ہے۔اتنا کام کرتا ہے کہ بدن تو سو بھی جاتا ہے اور وہ ذہن سوتا بھی نہیں بلکہ بدن کے مقابل پر بہت کم سوتا ہے اور خدا نے اس لئے اس کو استطاعت بھی ایسی بخشی ہے۔تو انجمنوں کو بھی اپنے دماغوں کو اسی طرح استعمال کرنا چاہئے جس طرح قدرت نے نمونے بنا کے دکھا دیئے ہیں اور ان نمونوں سے استفادہ کرنا چاہئے۔تو میں امید رکھتا ہوں کہ ایسا وقتا فوقتا انجمنوں کی طرف سے بھی جائزہ لیا جایا کرے گا۔وقف جدید کی انجمن کا وقف جدید کے معاملے میں اور عموما مجھے یاد ہے وہ لیتے بھی ہیں لیکن اس رنگ میں غالبا نہیں لیتے کہ ہر ضلع کو دیکھ کر اس ضلع کی مجلس کی آنکھوں میں آنکھیں ملا کر ان کو بتائیں کہ یہ آپ کر رہے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے آپ کو یوں کرنا چاہئے۔تحریکوں کی چٹھیاں پھر پہنچتی ہیں یہ مجھے پتا ہے لیکن مدد نہیں کی جاتی ان دو چیزوں میں بڑا فرق ہے۔آپ کسی کو یاد دہانی کروا دیں کہ یہ کام ہونا چاہئے جس طرح کہ یہاں سے بھی ہر وقت مختلف دنیا کی جماعتوں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے یہ تو کم سے کم ذمہ داری ہے جو مرکز کو ادا کرنی چاہئے لیکن ایک ذمہ داری ہے کمزوروں کی مدد کرنا۔ایسے لوگ جو خود نیک نیت رکھنے کے باوجود اپنی کمزوریوں کی اصلاح نہیں کر سکتے اپنے حالات کو بہتر نہیں بنا سکتے ان کو ہاتھ پکڑ کر آگے چلانا ، ان کو سمجھانا کہ آپ یوں کریں تو آپ کام بہتر کریں گے ان دو چیزوں میں فرق ہے۔اس لئے جو افسران اپنے ماتحتوں پر اس رنگ میں رحمت کی اور شفقت کی نظر رکھتے ہوں کہ جہاں وہ دیکھیں کہ وہ نصیحت