خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 83
خطبات طاہر جلد ۶ 83 88 خطبہ جمعہ ۶ فروری ۱۹۸۷ء جماعت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے پر جماعت کو بعض تیاریوں کی تلقین ( خطبه جمعه فرموده ۶ فروری ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔گزشتہ خطبہ میں میں نے احباب جماعت کو ان بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی تھی جو صد سالہ جوبلی کے قریب تر آنے کے نتیجے میں ہم پر عائد ہوتی ہیں۔جلسہ سالانہ جو قادیان اور پھر ربوہ میں منایا جا تارہا اس کی تیاریاں تو قریبا ایک مہینہ دو مہینے پہلے منظر عام پر ابھر آیا کرتیں تھیں اور جو خفی تیاریاں ہیں بنیادی وہ تو شروع سال سے ہی چلا کرتیں تھیں تو اگر سالانہ جلسے کے لئے اتنی ذمہ داریاں ہیں جنہیں ادا کرنا ہوتا ہے۔کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے لئے جلسے کی تیاریاں ختم ہی نہیں ہوتیں۔افسر جلسہ اور ان کے بعض مستقل ساتھی وہ جلسہ ختم ہوتے ہی پھر یہ جائزے لیا کرتے تھے کہ کیا کمزوریاں رہ گئیں پچھلے جلسہ میں اور کیا ایسی مشکلات تھیں جن کا ازالہ آئندہ ہمیں لازما کرنا ہوگا اور اس کے ساتھ ہی پھر چیزوں کی خرید و فروخت، آئندہ روٹی پکانے کی مشینوں کی تیاری، انتظامی ڈھانچہ تجویز کرنا اور ان کی ذمہ داریاں ان کو تقسیم کرنا، بہت سے ایسے کام تھے جو مسلسل جاری رہتے تھے۔بیر کس کی تعمیر ہے ، نئی جگہیں چاہیں ہر سال جماعت بڑھتی جاتی ہے اور اس کی وجہ سے وسعت پذیر ہے جلسے کا کام۔تو سو سالہ جشن کی تیاری کے لئے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کتنی زیادہ محنت اور توجہ اور انہماک کی ضرورت ہے اور جو تیاریاں مخفی چل رہیں ہیں وہ تو میں نے بیان کیا تھا کہ بہت لمبے