خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 865
خطبات طاہر جلد ۶ 865 خطبہ جمعہ ۲۵ دسمبر ۱۹۸۷ء ومن کا غم اس کے ارادے اور حو صلے میں کمی نہیں کرتا بلکہ مہمیز لگاتا ہے۔وقف جدید کے سالِ نو کا اعلان ( خطبه جمعه فرموده ۲۵ دسمبر ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: سال 1987 ء اب قریب الاختتام ہے۔چند دن باقی رہ گئے ہیں اور ان دنوں میں ہم داخل ہو رہے ہیں جن دنوں میں ہمارا سالانہ جلسہ مرکز میں ہوا کرتا تھا یعنی پہلے قادیان میں اور پھر ربوہ میں۔قادیان میں تو اب بھی اسی طریق پر وہ جلسہ منعقد کیا جاتا ہے۔چنانچہ حال ہی میں جو وہاں سے اطلاع ملی ہے باوجود اس کے کہ پنجاب کے عمومی حالات بہت قابل فکر ہیں اور امن وامان کی صورت تسلی بخش نہیں اور باوجود اس کے کہ حکومت یعنی حکومت ہندوستان ان حالات کے پیش نظر نہ کہ کسی مذہبی جماعت کو دبانے کی خاطر ان علاقوں میں لوگوں کو جانے کی عموما اجازت نہیں دیتی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے جلسہ سالانہ قادیان نہایت ہی کامیاب رہا اور دور دور سے لوگ وہاں تشریف لائے اور چند دن نہایت ہی اعلیٰ پاکیزہ روحانی ماحول میں انہوں نے تربیت پاتے ہوئے اور تربیت کرتے ہوئے وقت گزارا اور غیر معمولی طور پر وہاں دعاؤں کی بھی توفیق ملی۔جہاں تک پاکستان میں ہونے والے جلسہ سالانہ کا تعلق ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کچھ عرصے سے حکومت نے اس جلسے کی اجازت روک رکھی ہے اور طبعی بات ہے کہ اس موقع پر جماعت پاکستان کے دل غیر معمولی طور پر درد سے بھر جاتے ہیں اور جوں جوں جلسے کا وقت قریب آتا ہے ان