خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 863 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 863

خطبات طاہر جلد 1 کا شکار ہو جاتے ہیں۔ 863 خطبه جمعه ۱۸ دسمبر ۱۹۸۷ء تو توحید تو ہماری زندگی ہے یہ جو پاکستان میں ہمارے احمدی بھائی توحید کی حفاظت کے لئے بے شمار قربانیاں دے رہے ہیں۔ کئی دفعہ مجھے باہر سے لوگوں کے خط آتے ہیں کہ ہمارا دل چاہتا ہے کہ ہم بھی توحید کے لئے کچھ کریں تو میں ان کو بتاتا ہوں کہ توحید کے لئے تو ہر جگہ میدان کھلے ہوئے ہیں اور میدان کارزار گرم ہیں آپ کے نفوس کے اندر یہ لڑائیاں ہو رہی ہیں۔ صرف شیطان کے ظاہری مظاہر نہیں ہیں جن کے خلاف خدا کے مومن اور موحد بندے جن کے ساتھ نبرد آزما ہیں بلکہ ہر سینے میں ایک جہاد کا میدان کھلا ہوا ہے اور بعض صورتوں میں یہ جہاد بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے اس ظاہری جہاد سے بھی۔ اس لئے آپ اپنے اس جہاد سے باخبر ہو جا ئیں ہے جاری ہے آپ کے دلوں میں لیکن جتنی توجہ ہونی چاہئے جس طرح حفاظت ہونی چاہئے تو حید کی بالعموم ہم اس سے غافل رہتے ہیں اور اس کا حق ادا نہیں کرتے ۔ اللہ سے مدد مانگتے ہوئے خدا کے موحد بننے کی کوشش کریں کیونکہ جو موحد ہو جائے اس پر کبھی موت نہیں آیا کرتی ۔ سچے مواحد پر کوئی دنیا کی طاقت ہاتھ نہیں ڈال سکتی اس پر ہاتھ ڈالنا خدا پر ہاتھ ڈالنا بن جایا کرتا ہے۔ موحد سے زیادہ نا قابل تسخیر دنیا میں کوئی چیز نہیں اس لئے اگر آپ نے ناقابل تسخیر بننا ہے اگر تمام دنیا پر آپ نے غالب آنا ہے تو موحد بنے بغیر ایسا ہو نہیں سکتا اور جب آپ موحد بن جائیں گے تو یہ خدا کا کام ہو گا کہ آپ کی حفاظت کرے اور آپ کو لے کر آگے بڑھتا چلا جائے گا، ترقی پر ترقی آپ کے نصیب میں لکھی جائے گی کوئی نہیں ہے جو نصیب کو مٹا سکے۔