خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 845 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 845

خطبات طاہر جلد ۶ 845 خطبہ جمعہ اردسمبر ۱۹۸۷ء خدا فرماتا ہے ان کی سادگی دیکھو تلواریں ہیں صرف ہاتھوں میں دلیل کوئی نہیں کوئی غالب آنے والی قوی دلیل نہیں ہے کیونکہ غالب دلیلوں کے ذریعے سلطانی عطا کی جاتی ہے۔اس کے بغیر سلطانیاں چھین لی جاتی ہیں، سلطانوں کو فقیر بنا دیا جاتا ہے۔مذہب کی دنیا میں تو یہی قانون چلے گا۔فرمایا ان کی سادگی کو دیکھوان بیوقوفوں کو کہ خدا والوں سے لڑنے کے لئے نکلے ہیں اور کوئی سلطان نہیں ہے اور جب سلطان نہیں تو پھر لڑتے کس برتے پہ ہیں ہاتھ میں تلوار ہے یہ مضمون اس کے اندر شامل کر دیا گیا ہے۔چنانچہ یہ کیوں ہے؟ فرمایا ان فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا كِبر اس لئے کہ اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں۔جو شخص دنیا کی طاقت رکھتا ہو، دنیا کا غلبہ رکھتا ہو اس کے اندر ایک کبر پیدا ہو جاتا ہے وہ سمجھتا ہے میں بہت بڑا ہوں مجھے اختیار ہے جو چاہے میں کروں لیکن اس لفظ کبر کو خدا تعالیٰ نے دو طرف سے باندھا ہے بہت ہی عظیم الشان مضمون ہے جو اس لفظ میں یہاں رکھ دیا گیا یہ کہہ کر کہ اِنْ فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا كِبر وہ وجہ بیان فرما دی گئی جس کے نتیجے میں خدا سے دور لوگ خدا والوں سے لڑا کرتے ہیں اور ہمیشہ تکبر کے نتیجے میں ایسا ہوتا ہے۔اس سے پہلے خدا نے مومنوں کو یہ تنبیہ کر دی تھی کہ اگر تمہارے اندر نفس کا تکبر رہا تو تم خدا والے نہیں کہلا سکتے اور خدا کی طرف سے لڑنے کے مجاز نہیں رہو گے، خدا کی فوج میں شامل کئے جانے والوں میں سے تم نہیں ہو گے کیونکہ خدا تعالیٰ تو استغفار کرنے والوں کو اپنی فوج میں شامل کیا کرتا ہے۔وہ جو ہمہ وقت اپنے آپ کو کچھ نہیں سمجھتے اور کامل انکسار کے ساتھ اپنی کمزوریوں پر نگاہ رکھتے ہوئے خدا سے بخشش طلب کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں یہ ہے خدا کے پاک بندوں کی تعریف جو خدا کی فوج میں داخل کئے جاتے ہیں۔اس کے برعکس جو ان سے لڑنے کے لئے نکلیں گے وہ کون ہوں گے يُجَادِلُونَ فِي أَيتِ اللهِ جن کا ذکر ہے۔فرمایا ان کے پاس دلیل کوئی نہیں ہے، ان کے پاس محض دنیا کی طاقت ہے اِن فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا كبر ان کے دل عجز سے عاری ہیں ، انکساری سے خالی ہیں متکبر لوگ اور دنیا کی طاقت کے بل پر وہ خدا والوں کو مغلوب کرنے کے لئے نکلتے ہیں۔یہ کہہ کر کہ دل میں کبر موجود ہے ساتھ یہ فرما دینا ما هُمْ بِبَالِخِیهِ عجیب مضمون ہے۔فرمایا ان کے دل میں کبر ہے لیکن وہ اس کبر کو پانہیں سکیں گے۔مطلب یہ ہے کہ یہ کبر ان کا جاتا رہے گا ان کی ساری طاقتیں چھین لی