خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 836
خطبات طاہر جلد ۶ 836 خطبہ جمعہ ۴ ردسمبر ۱۹۸۷ء دونوں صدمے اکٹھے ان کو پہنچے، یہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔پھر سلسلے کے ایک اور پرانے مخلص خادم جو کسی زمانے میں افسر حفاظت ہوا کرتے تھے کیپٹن با با شیر ولی صاحب آف در یامل ضلع چکوال ان کی بھی وفات کی اطلاع ملی ہے۔پھر ایک ہمارے چوہدری محمد اسماعیل صاحب، مقبول احمد صاحب خالد کارکن دفتر وصیت کے والد تھے ان کی وفات کی اطلاع ملی ہے اور آخر پر گزار احمد صاحب طاہر بدوملی ضلع سیالکوٹ کے چار ماہ قبل احمدی ہوئے تھے۔پہلے شیعہ تھے اور شیعوں میں اپنے علم کی وجہ سے بڑا مقام رکھتے تھے ان کا بیٹا پہلے احمدی ہوا ہے اور اس کی لمبی کوششوں اور دعاؤں کے نتیجے میں یہ چند ماہ پہلے احمدی ہوئے اس لحاظ سے تو بہت نیک انجام کو پہنچے کہ وفات سے چند ماہ پہلے خدا تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرمائی۔تو چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب جمعہ اور عصر کی نماز کے معابعد ہوگی۔