خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 830
خطبات طاہر جلد ۶ 830 خطبہ جمعہ ۴ ردسمبر ۱۹۸۷ء اس لئے دولا علمیاں ہیں جو انسان کو گھیرے ہوئے ہیں اور یہی دو لا علمیاں ان فرشتوں کو بھی گھیرے ہوئے ہیں جن کا اس آیت میں ذکر ہے۔وہ نہیں جانتے اور ان میں سے کوئی بھی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ ہم اس منصب پر فائز ہیں کہ ہم شفاعت کریں اور نہ ان کو یہ علم ہے کہ وہ وجود جن کا ان فرشتوں سے تعلق ہے اس تعلق کی گنہ کیا ہے اور اس تعلق کی آخری وابستگی کس شکل میں ہے۔مثلاً ایک آدمی بنی نوع انسان کی محبت میں ان کی خدمت بھی کرتا ہے اور اس محبت میں نیکی کا رنگ پایا جاتا ہے لیکن ایک اور آدمی ویسی ہی خدمت کر رہا ہے لیکن اس کی ہر خدمت میں دراصل خدا کا تعلق کارفرما ہور ہا ہوتا ہے اور بندے کا جو تعلق ہے وہ ثانوی حیثیت رکھتا ہے۔ان دونوں قسم کے بندوں سے خدا کا معاملہ مختلف ہوگا۔اس لئے جو شخص فرشتوں سے تعلق قائم کرتا ہے یعنی اپنی نیکیوں کے ذریعے ان خاص فرشتوں سے جوان نیکیوں پر مامور ہیں وہ تعلق قائم کر لیتا ہے اس حد تک تو درست ہے لیکن فرشتے یہ بات نہیں جان سکتے کہ اس تعلق کی بنا ہے کیا ؟ کیا خالصہ اللہ یہ کام کیا جارہا تھا یا اگر وہ ظاہری طور پر جانتے بھی ہیں کہ نیتیں نیک ہیں تو اس گہرائی کو نہیں جانتے جو تعلق باللہ کے نتیجے میں نیکیوں میں پیدا ہو جاتی ہے۔اس لئے وہ تو اس حد تک دیکھتے ہیں کہ ہمارے معاملے میں یہ شخص ہم سے ہم آہنگ ہو گیا ہے ہمیں خدا نے غریبوں کی خدمت پر مامور فرمایا ہے یہ غریبوں کی خدمت کر رہا ہے ، ہمیں خدا نے مامور فرمایا ہے مریضوں پر شفا دینے پر اور یہ مریضوں کو شفا دے رہا ہے اور ذاتی تعلق نہیں بھی ہے تب بھی شفا دے رہا ہے، پیسے نہیں بھی وصول کرتا تب بھی دے رہا ہے فرشتے اپنے دائرہ کار میں اتنا جانتے ہیں لیکن خدا جانتا ہے کہ کوئی در حقیقت یہ بظاہر فرشتوں والے کام کس لئے کر رہا ہے۔اس لئے دعا کی تو اجازت ہے کیونکہ دعا تو ہر شخص کو اجازت ہے۔ایک فقیر کی صدا ہے نا جو آئے گا لگا دے گا صدا،صدا سے کون روک سکتا ہے؟ فرشتوں کا تو کوئی خاص حق نہیں ہے دعا پر۔ہر وجود ہر کائنات کا ذرہ ذرہ خدا کے حضور دعا اور التجا کر سکتا ہے اور خدا مالک ہے اسے رد کرتا جائے لیکن شفاعت کو مضمون اس سے بالا ہے۔شفاعت کے مضمون میں خدا کا وعدہ ہے کہ جن کو میں شفاعت کی اجازت دوں وہ جس چیز کی شفاعت کریں گے میں اس کی اجازت دوں گا اور وہ ہوکر رہے گی۔یہ بہت ہی عظیم الشان مضمون ہے اس کے لئے فرشتے اس بات کے نا اہل ہیں کہ وہ یہ بتا سکیں کہ ان