خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 75 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 75

خطبات طاہر جلد ۶ 75 خطبہ جمعہ ۳۰ / جنوری ۱۹۸۷ء کی طرف سے نصیب ہوتے رہتے ہیں کہیں دعائیں قبول ہور ہیں ہیں، کہیں خدا مشکلات سے نجات بخش رہا ہے، کہیں ویسے اپنے پیار کا اظہار کر رہا ہے کئی طریق سے۔تو ان پھلوں میں ایک یہ بھی پھل داخل کر لیں تو ہر گز بعید نہیں کہ سال میں ایک دفعہ نہیں ، سال میں کئی مرتبہ آپ کی تبلیغ کو بھی میٹھے پھل لگنا شروع ہو جائیں۔ایسے داعی الی اللہ ہیں اللہ کے فضل سے جنہوں نے گزشتہ ایک دو سال میں پچاس سے زائد بیعتیں کرائی ہیں اور بڑی مخلص بیعتیں کرائی ہیں۔بڑی معنی رکھنے والی ، وزن رکھنے والی بیعتیں کروائی ہیں۔نئی جگہوں پہ احمدیت کے پودے لگائے ہیں۔مثلاً افتخار ایاز صاحب ہیں۔ایک جزیرہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بالکل نیا جزیرہ انہوں نے احمدیت اور اسلام کے لئے فتح کیا اور اس ایک جزیرے میں ہی پچاس سے زائد بیعتیں اب تک ہو چکی ہیں۔پھر ایک ساتھ کے جزیرے میں بھی ایک خاندان کو اللہ تعالیٰ نے ان کی کوششوں سے تو فیق عطا فرمائی اور یہ کوئی جماعت کے با قاعدہ مبلغ تو ہیں نہیں اپنا کام کرتے ہیں۔تو وہ لوگ جو کہتے ہیں ہمیں کام کے بعد وقت نہیں ملتا ان کے لئے ایک نمونہ ہے یہ۔تو ہر شخص کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک توفیق رکھی ہوئی ہے۔آئندہ دو سال کے لئے ہر احمدی کو دوبارہ یہ عہد کرنا چاہئے کہ سال میں ایک دفعہ، ایک احمدی بنانے کا جو میں عہد کرتا رہا ہوں، یا سنتا رہا ہوں کہ مجھے عہد کرنا چاہئے۔اب آخری دوسال رہ گئے ہیں سو سالہ جشن میں ان دو سالوں میں میں اپنا نام بھی خدا تعالیٰ کی اس فہرست میں لکھوا لوں جس کا ذکر قرآن کریم کی ان آیات میں ملتا ہے کہ میری نظر پڑتی ہے جب تم اچھے کام میری خاطر کرتے ہو۔یہ نہ ہو کہ سو سال کا عرصہ گزر جائے اور پہلے سوسال میں میرا شمار ہی نہ ہو کہیں اور یہ بہت ہی اہم فریضہ ہے جو ہم نے ادا کرنا ہے۔اگلے سوسال کی تیاری کے لئے جب تک ہماری تعداداتنی نہ ہو جو اتنا عظیم کام سنبھال سکے اس کی ذمہ داریوں کو ادا کر سکے۔اس مختصر تعداد کے ساتھ جو اس وقت ہم رکھتے ہیں اگلی صدی میں دندناتے ہوئے داخل ہونا بظاہر ایک غیر حقیقی بات نظر آتی ہے۔خدا کے فضل سے ہوگا تو یہی لیکن دیانت داری اور تقویٰ کے ساتھ اتنی تعداد تو حاصل کرنے کی کوشش کریں جو ساری دنیا کو معنی خیز چیلنج کر سکے۔اس لئے آئندہ دوسال کے اندر نہ صرف یہ عہد کرے ہر احمدی بلکہ اس عہد کے پیچھے پڑ جائے دن رات اسے حرز جان بنالے اور چین