خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 771
خطبات طاہر جلد ۶ 771 خطبه جمعه ۲۰ نومبر ۱۹۸۷ء دورہ امریکہ کے ایمان افروز حالات اور جماعت کو داعی الی اللہ بننے کی تلقین ( خطبه جمعه فرموده ۲۰ رنومبر ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ابھی چند روز پہلے میں شمالی امریکہ کے دورے سے واپس آیا ہوں۔شمالی امریکہ اس لئے کہ شمالی امریکہ میں کینیڈا بھی شامل ہے اور اگر چہ زیادہ تر سفر کا مقصد امریکہ یعنی یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ (United States of America) کا دورہ کرنا تھا مگر اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے دو مرتبہ کینیڈ ابھی جانے کا موقع ملا اور مشرقی کینیڈا اور مغربی کینیڈا کی بعض جماعتوں میں جا کر کئی قسم کی تقریبات میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔یہ سفر چونکہ بہت طویل تھا بہت وسیع ملک ہے تقریباً ڈیڑھ مہینہ اس سفر میں گزرا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے تقریباً تمام جماعتوں میں سب میں تو نہیں لیکن اکثر جماعتوں میں جانے کا موقع ملا اور اکثر جماعتوں کے تقریباً اکثر احمدی احباب سے ملنے کا موقع ملا۔ان میں مرد و زن بیچے سب شامل کر کے ہزارہا کی تعداد بنتی ہے اور تفصیلاً سب سے ملاقات کا تو وقت نہیں تھا لیکن بعض صورتوں میں لمبی ملاقاتیں بھی کرنی پڑیں بعض صورتوں میں مختصر مگر بالعموم تمام احباب جماعت یا یوں کہنا چاہئے کہ احباب جماعت کی اکثریت سے خو دل کر ان کے حالات کا جائزہ لینے کی توفیق ملی۔یہ ایک بڑا اہم مقصد تھا جس کی خاطر میں نے یہ سفر شروع کیا تھا اور شروع میں ہی میں نے یہ ہدایت بھجوائی تھی کہ میرا بنیادی مقصد امریکہ جانے کا غیروں سے ملاقاتیں اور بڑے بڑے فنکشنز اور