خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 769
خطبات طاہر جلد ۶ 769 خطبه جمعه ۱۳/ نومبر ۱۹۸۷ء صاحب وہ بھی تھوڑے ہی عرصہ پہلے وفات پاگئے ہیں۔اوپر تلے اس خاندان میں یہ دو موتیں ہوئی ہیں اور اس کے علاوہ ان کے ایک اور عزیز محمد شفیع صاحب بھی جوقریبی رشتہ دار تھے وہ سیالکوٹ میں وفات پاگئے۔تو ان تینوں کی نماز جنازہ بھی عصر کے بعد ہوگی۔اس کے علاوہ ہمارے ایک بہت مخلص فدائی کارکن جو واقف زندگی تو نہیں تھے مگر جہاں بھی رہے سلسلہ کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے صوفی رحیم بخش صاحب۔جو ہمارے وقف جدید کے ایک پرانے ساتھی صوفی خدا بخش صاحب کے بھائی تھے۔لنڈن میں کل اطلاع ملی ہے کہ ہارٹ اٹیک سے وفات پاگئے ہیں۔تو ان سب کی نماز جنازہ غائب عصر کی نماز کے معابعد ہوگی