خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 744 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 744

خطبات طاہر جلد ۶ 744 خطبہ جمعہ ۱۳/ نومبر ۱۹۸۷ء جماعتوں کے اکثر ممبران سے ملنے کا موقع ملا۔میں آپ کو بعض نصائح کرنی چاہتا ہوں اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ ان نصیحتوں کو آپ مضبوطی سے پکڑ لیں گے اور اگر آپ ایسا کریں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت آپ کو یا اس پیارے دین کو جس کے ساتھ آپ چمٹے ہوئے ہیں یعنی دین اسلام اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔ان نصائح کا خلاصہ جو میں آج آپ کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں ان آیات میں موجود ہے جن کی میں نے تلاوت کی ہے۔اس لئے تفصیلی تبصرے سے پہلے میں ان آیات کا لفظی ترجمہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔لفظی مگر با محاورہ یعنی یہ ترجمہ تفسیر صغیر سے لیا گیا ہے۔فرمایا:۔اور تم سب کے سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور پراگندہ مت ہو اور اللہ کا احسان جو اس نے تم پر کیا ہے یاد کرو کہ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے اس نے تمہارے دلوں میں محبت پیدا کر دی جس کے نتیجے میں تم اس کے احسان سے بھائی بھائی بن گئے اور تم آگ کے ایک گڑھے کے کنارے پر تھے مگر اس نے تمہیں اس سے بچالیا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے اپنی آیات کو بیان فرماتا ہے تا کہ تم ہدایت پاؤ اور تم میں سے ایک ایسی جماعت ہونی چاہئے جس کا کام صرف یہ ہو کہ وہ لوگوں کو نیکی کی طرف بلائے اور نیک باتوں کی تعلیم دے اور بدی سے روکے اور یہی لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں اور تم ان لوگوں کی طرح نہ بنو جو کھلے کھلے نشانات آچکنے کے بعد پھر پراگندہ ہو گئے اور انہوں نے باہم اختلاف پیدا کرلیا اور انہی لوگوں کے لئے اس دن بڑا عذاب مقدر ہے۔ان پاکیزہ نصائح کی روشنی میں جو قرآن کریم کے الفاظ میں آج میں نے آپ کی سامنے پیش کی ہیں۔میں ان میں سے بعض نصائح کو زیادہ کھول کر اور اپنے تجربے کی روشنی میں بعض پہلوؤں سے اجاگر کر کے آج آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔پہلی نصیحت یہ فرمائی گئی ہے کہ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا اللہ کی رسی کو سب کے سب مضبوطی سے پکڑلو۔حبل اللہ سے کیا مراد ہے؟ اس کے متعلق بار ہا جماعت کے علماء کی طرف سے اور اس سے