خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 737
خطبات طاہر جلد 1 737 خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۸۷ء بھی اگر کام کریں گے تو ساری جماعت کے چہرے پر رونق آئے گی لیکن آپ ان کی پیدا کردہ رونق کے محتاج ہوں گے، ان کی وجہ - ، ان کی وجہ سے آپ کا نام بلند ہورہا ہو گا ان لوگوں میں کیوں نہیں شامل ہوتے جن کی وجہ سے دوسروں کے نام بلند ہوا کرتے ہیں۔ اس لئے ہر جماعت کے فرد کو اس پہلو سے اپنا جائزہ لینا چاہئے اور واقعہ اس میں کوئی بھی مبالغہ نہیں کہ اگر آپ اپنے طور پر خدا کی راہ میں کھیتی لگانے والوں میں شامل ہو جائیں گے تو اس جماعت میں داخل ہوں گے جن کا ذکر ان آیات میں ملتا ہے کہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ محمد ﷺ اللہ کا رسول ہے کس شان کا رسول ہے اور کس شان کے ساتھی اس نے پیدا کر دیئے ہیں کہ یہ یہ ان کی صفات ہے اور دوسرے دور میں بھی اس کے کچھ ساتھی پیدا ہوں گے جو الزراع ہوں گے خدا کی راہ میں کھیتی لگانے والے ہوں گے اور ان کی کھیتیاں نشو و نما پائیں گی اور اس کثرت سے وہ پھیلیں گے کہ غیر کے لئے غضب کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔ یہ بھی مضمون ہے اس میں غیر کا غضب بیکار ہو جایا کرتا ہے اگر نشو و نما تیز ہو جائے اور اگر نشو و نما کمزور رہے تو پھر غضب کا نقصان بھی ضرور پہنچا کرتا ہے۔ تو نشوونما کی تیزی کے نتیجے میں صرف غضب کا ذکر فرمایا اس کے نقصان کا ذکر نہیں فرمایا۔ اگر جماعت احمد یہ اس تیزی سے پھیلنا شروع ہو جائے تو ناممکن ہے کہ کوئی حاسد کوئی تو جماعت کا دشمن جماعت کو کوئی نقصان پہنچا سکے۔ کثرت کے ساتھ اور تیزی ساتھ پھیلنے والی جماعتوں کو کوئی دنیا میں نقصان نہیں پہنچا سکتا جو اپنی جگہ کھڑی ہو جاتی ہیں، جو کمزور پڑ جاتی ہیں نشو و نما بند کر دیتی ہیں ان کو نقصان پہنچتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم کی اس مثال کا اطلاق اس پہلو سے بھی کھیتی باڑی کے اوپر خوب صادق آتا ہے۔ وہ پودے جو بڑھ رہے ہوتے ہیں ان کے اوپر بھی کیڑے مکوڑے بیٹھتے ہیں لیکن ان کا نقصان نہیں کر سکتے جن کی صحت اندورنی طور پر اچھی ہو ان کے اوپر بھی دوسرے کیڑے حملہ کرتے ہیں لیکن ان کا نقصان نہیں کر سکتے لیکن جو پودے اندرونی طور پر کمزور پڑ جائیں جن کی نشو و نما کھڑی ہو جائے Stinted Growth جس کو کہتے ہیں وہ رک رک کر بڑھیں یا ایک جگہ کھڑے ہوں اس کثرت سے کیڑے مکوڑے ان پر حملہ کرتے ہیں کہ ان کی رہی سہی جان بھی ختم کر دیتے ہیں۔ تنے سے بیماری شروع ہوتی ہے جڑوں تک اُتر جاتی ہے، جڑوں سے شروع ہوتی ہے تو سارے تنے کو کھا جاتی ہے۔ تو