خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 721
خطبات طاہر جلد 1 721 خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۸۷ء دورہ کینیڈا ۔ الزراع کی لطیف تشریح اور دعوت الی اللہ کی تلقین ( خطبه جمعه فرموده ۶ رنومبر ۱۹۸۷ء بمقام کیلگری، کینیڈا) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی :۔ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَبهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ b وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَيةِ * وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْعَهُ فَازَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ اور فرمایا: (الفتح : ٣٠) قرآن کریم کی جس آیت کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں حضرت اقدس محمد مصطفی ہے اور آپ کے ساتھیوں کی بعض صفات بیان فرمائی گئیں ہیں لیکن دو مختلف حوالوں سے ۔ ایک تورات کے حوالے سے اور ایک انجیل کے حوالے سےاور اگر چہ حضرت محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے صحابہ ہی کا ذکر ہے مگر دونوں صفات مختلف ہیں یعنی انجیل کے حوالے کی صفات تورات کے حوالے کی صفات سے مختلف ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ دو مختلف قوموں کا نقشہ کھینچا جا رہا ہے ۔ ہے۔ صلى الله تو رات نے جو یہ نقشہ کھینچا ہے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے ساتھیوں کا اس میں شوکت