خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 698
خطبات طاہر جلد ۶ 698 خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۷ء یہ وہ ایک ترکیب ہے جو ہر دوسری ترکیب سے زیادہ وزن رکھتی ہے۔آپ کا پیار خدا سے ضرور منعکس ہوگا آپ کے بچوں کے دلوں میں اور پھر ہر اس چیز سے آپ خوف کھائیں گے جو آپ کو بچوں کو خدا سے دور لے جانے والی ہو اور آپ کے بچے آپ کی زندگی میں دیکھیں گے اس خوف کو۔آپ کے چہرے پر ان کی برائی کا غم ظاہر ہو گا۔یہ بات یاد رکھیں کہ چھوٹی عمر کے بچوں پر آپ جتنا بھی بوجھ ڈال دیں بچے اتنا ہی بوجھ اٹھا لیتے ہیں۔جو لوگ بچوں پر رحم کرتے رہیں کہ نہیں! ہم اتنا بوجھ نہیں ڈالیں گے بعد میں سکھائیں گے تو بچے اس سے پہلے سیکھ چکے ہوتے ہیں۔اس عمر کے بعد بہت کم مزید سیکھنے کی اہلیت ان میں باقی رہتی ہے۔اس لئے شروع میں اہل زبان نے تجربہ کر کے دیکھا ہے کہ چھ چھ، سات سات زبانیں فرفر بچے بولتے ہیں اور بالکل ساری زبانیں مادری زبان کی طرح بولتے ہیں کیونکہ ان کے ماں باپ نے شروع سے ہی ان پر بوجھ ڈال دیا۔اس لئے بچوں کی فراست سے آپ خوف بھی کھا سکتے ہیں، ان سے امیدیں بھی وابستہ کر سکتے ہیں۔ماں باپ کے دلوں کی کمزوریاں، ماں باپ کے دلوں کی برائیاں بچے اپنے ماں باپ کی آنکھوں میں ان کے چہرے بشرے میں پڑھ لیا کرتے ہیں ان کی دلی کیفیات کیا ہیں؟ ان کی دلی تمنائیں کیا ہیں؟ یہ بچوں سے اوجھل نہیں رہا کرتیں۔اسی طرح ماں باپ کی خوبیاں بھی اور یہ بات کہ ماں باپ کا دل کس چیز میں اٹکا ہوا ہے بچے بخوبی جانتے ہیں شروع سے اور اسی کے مطابق وہ پرورش پانے لگتے ہیں۔اس لئے اگر ہمیشہ آپ کے دل میں خدا کا تعلق غالب رہے، ہمیشہ آپ کے دل میں یہ گمان رہے کہ کہیں خدا نخواستہ ، یعنی ہم خدا نخواستہ محاورہ کہتے ہیں یہاں اس طرح چسپاں نہیں ہوتا مگر یہ و ہم رہے کہ ایسانہ ہو کہیں کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے ناراض ہو گیا ہو اور ایسا نہ ہو کہ میں نے آج ایسے اعمال کئے ہوں جن کو خدا نے پیار سے نہ دیکھا ہو اور ایسے اعمال سے محروم رہ گیا ہوں جن کو خدا پیار سے دیکھتا ہے۔اس تفصیل کے ساتھ اگر روز مرہ آپ اپنا جائزہ لینا شروع کریں اور یہ ذہن میں ایک لگن لگا لیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے بچوں کے اوپر بھی اس کا پر تو پڑنا شروع ہو جائے گا اور خود بخود یہ قانون قدرت کے طور پر ان کے اوپر خدا کی محبت غالب آنے لگ جائے گی۔یہ ایک نسل کا تجربہ نہیں سینکڑوں نسلوں کے تجربے ہیں۔ہمیشہ یہ طریق کار گر ثابت ہوا ہے پہلے بھی ، آج