خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 695
خطبات طاہر جلد ۶ 695 خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۷ء اس کا ذکر تو نہیں کرتا رہتا۔اس لئے جب آپ تقویٰ کے مضمون کو سمجھیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو نیکیاں پیدا کرنے کا مضمون بھی خود بخود سمجھ آجائے گا۔جس چیز سے آدمی ڈرے بھوت ہے یا بچے بھوتوں سے ڈرتے ہیں یا چڑیلوں کے نام سے خوف کھاتے ہیں۔جتنا آپ ان کا ذکر کریں گے اتنا ہی ان کی چیخیں نکلیں گی ڈر کے مارے کہ یہ کیا کر رہے ہو۔اس لئے کبھی آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بھوتوں اور چڑیلوں سے خوف کھاؤ اور ہر وقت بھوتوں اور چڑیلوں کا ذکر کرتے رہو۔جس چیز سے آدمی ڈرتا ہے اس سے بھاگتا ہے، اس کے نام سے بھی بھاگتا ہے۔پس جو بھی مطلب ہے تقویٰ کا یہ مطلب بہر حال نہیں کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اللہ تعالیٰ کو بلا سمجھو اور مصیبت جانو۔پھر تقویٰ کا کیا مطلب ہے؟ تقویٰ کا اصل مطلب یہ ہے کہ اللہ سے ایسا پیار کرو کہ ہمیشہ یہ خوف دامن گیر رہ جائے کہ کہیں خدا ہمیں چھوڑ نہ دے۔کہیں مجھ سے کوئی ایسی حرکت سرزد نہ ہو جائے کہ خدا کے ہم سے تعلق میں کمی آجائے۔یہ خوف ہے۔یہ خوف نہیں کہ خدا ہمارے قریب نہ آجائے کہیں نعوذ بالله من ذالک۔پس تقویٰ کا مضمون جب آپ سمجھیں تو خوف خدا کا مطلب ہی اس سے محبت ہے اصل میں۔جس شخص سے محبت زیادہ ہو جائے اس کے بارے میں یہ خوف ضرور دل میں دامن گیر ہوتا ہے۔ہر وقت آدمی وہموں میں مبتلا رہتا ہے کہ میرا محبوب مجھ سے ناراض نہ ہو گیا ہو۔فرضی باتوں پر بھی وہم پیدا ہو جاتے ہیں دل میں۔چنانچہ فارسی میں محاورہ ہے : عشق است و ہزار بدگمانی ایک عشق اور ہزار بدگمانیاں۔بدگمانیاں ان معنوں میں کہ او ہو کہیں فلاں وقت جو مجھے نہیں دیکھا پوری طرح کہیں وہ ناراض تو نہیں تھا؟ فلاں وقت اس نے یہ بات کی کہیں یہ مراد تو نہیں کہ مجھ سے کوئی غلطی ہوگئی ہو؟ چنانچہ مجھے بھی اس بات کا ان معنوں میں تجربہ ہے کہ جو لوگ خلافت سے غیر معمولی محبت اور عشق رکھنے والے لوگ ہیں کبھی اتفاق سے بھی کبھی آنکھ ان کی طرف نہ اٹھے تو ان کے خط آنے شروع ہو جاتے ہیں۔ہم سے پتا نہیں کیا غلطی ہو گئی ہے آپ ہم سے ناراض تو نہیں؟ پہلے آپ ہمیشہ ہمیں دیکھتے تھے مسکرا کر بات کرتے تھے اس دفعہ گزرے اور سرسری نظر سے دیکھا ہے اور بھی کئی قسم کی باتیں لیکن ہر ڈاک میں کوئی نہ کوئی ایسا خط آتا ہی رہتا ہے کہ یہ وہم دامنگیر ہیں کہ کہیں ناراض تو نہیں ہو گئے۔ایک دوست کو میں نے یہی مصرعہ جواب میں لکھا تھا کہ ناراض تو نہیں مگر یہ پتا لگ گیا