خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 675
خطبات طاہر جلد ۶ 675 خطبه جمعه ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء کے سوا ہو کون سکتا ہے۔میں تو صرف اس خوش نصیبی سے فائدہ اٹھارہا تھا کہ زیادہ سے زیادہ میراجسم آپ کے ساتھ لگے، مس ہو، میں اپنے ہاتھوں سے آپ کے پیارے جسم کو ٹولوں۔یہ قیمتیں کہاں نصیب ہوا کرتیں ہیں۔اس کے بعد اس نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے سوا کون پوچھ سکتا ہے جسے دنیا میں کوئی بھی نہیں پوچھتا۔آج اگر بازار میں بیچنے جائیں تو کوئی میرا خریدار نہیں ہوگا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ہر گز نہیں آسمان کا خدا تمہارا خریدار ہے۔تم اس کی نظر میں محبوب ہوا اور اس کی نظر میں عزت رکھتے ہو۔(مسنداحمد جلد۳صفحہ 161 مطبوعہ بیروت) یہ اسلام ہے، یہ وہ اسلام جو ہم نے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیکھا۔اگر یہ اسلام لے کر آپ امریکہ کی گلیوں اور بازاروں میں نکلیں تو اس اسلام نے بہر حال غالب آنا ہے۔کوئی دنیا کی طاقت اس اسلام کی کشش سے قوموں کو بچا نہیں سکتی پھر۔کشاں کشاں وہ آپ کی طرف چلے جائیں گے کیونکہ آپ محمد مصطفی ﷺ کے خلق کے ایچی بن جائیں گے محض آپ کے پیغام کے زبانی اینچی نہیں رہیں گے اور آج کی دنیا زبانی پیغاموں کے سفیروں کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتی۔آج تو بڑی بڑی طاقتوں کے سربراہ بھی اب ان صلحوں کے جھوٹے سفیر اور محبت کے جھوٹے سفیر ہیں۔آپ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلق کے سچے سفیر بن کے دیکھیں کہ آپ کو خدا کیسی عظمتیں عطا کرتا ہے اور ان لوگوں سے پیار کرنا سیکھیں۔میں تو جب بھی ان سے ملتا ہوں میرے وہم و گمان میں بھی کوئی رنگ کا فرق نہیں آتا۔نہ مجھے کالے نظر آتے ہیں نہ مجھے سفید نظر آتے ہیں۔مجھے تو اللہ کے نور سے مزین دکھائی دیتے ہیں۔ان میں سے ایسے ایسے لوگ میں جانتا ہوں جن کا عشق خدا سے دل بھرا ہوا ہے اور راتوں کو اٹھ کر تہجد پڑھتے ہیں۔غربت کے باوجود خدا کی راہ میں مالی قربانی میں پیش پیش ہیں ایسی محبت رکھتے ہیں احمدیت سے کہ ان کے چہرے بشرے سے جھلکتی ہے، ان کی آنکھوں سے ڈھلکتی ہے آنسو بن کے بعض دفعہ جذبات سے بے قابو ہو کر اس طرح سینے سے لگتے ہیں کہ سکیوں کی آواز سے کچھ سمجھ نہیں آرہی ہوتی کہ کیا کہہ رہے ہیں۔میں تو ان کو دیکھتا ہوں میں خدا کے نور کے سوا ان میں اور کوئی چمک نہیں دیکھتا۔بے اختیار میرا دل ان کی محبت میں اچھلتا ہے۔میری روح ان کے پیار سے وجد کر نے لگتی ہے۔آپ نے بھی تو میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور میں نے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم