خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 667
خطبات طاہر جلد ۶ 667 خطبہ جمعہ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء قو میں احساس کمتری کا شکار ہو جائیں تو اس کے نہایت ہی خوفناک نتیجے پیدا ہوتے ہیں کیونکہ جیسا کہ آپ نے ان آیات میں سنا ہے احساس کمتری اور سچائی اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ایک دوسرے کے ایسے شدید دشمن ہیں کہ بیک وقت دونوں پہنپ ہی نہیں سکتے۔احساس کمتری کے نتیجے میں صداقت کھائی جاتی ہے جس طرح گھن کھا جاتا ہے بعض چیزوں کو اسی طرح احساس کمتری ایمان کو کھا جاتا ہے، صداقت کو کھا جاتا ہے ، شرافت کو کھا جاتا ہے اور بعض دفعہ یہ احساس کمتری مخفی ہوتا ہے۔مثلاً اگر کوئی باہر سے پاکستانی ہو یا غیر پاکستانی ، بنگال سے آئے ہوئے ہوں یا عرب سے آئے ہوئے ہوں وہ آکر یہ محسوس کریں کہ ان کے حالات نسبتا ان لوگوں سے اچھے ہیں جنہیں سیاہ فام کہا جاتا ہے اور ان کے رنگ بھی نسبتا ان سے سفید فام قوموں کے قریب تر ہیں اور لاشعوری طور پر اس کے نتیجے میں وہ یہ مجھنے لگیں کہ ہم چونکہ اتنے کالے نہیں اور چونکہ اتنے غریب نہیں اس لئے ہم سفید فام لوگوں میں ملنے کے زیادہ اہل ہیں اور وہ ہمیں زیادہ قرب عطا کریں گے اس لئے اصل سوسائٹی ہماری ان کی ہے۔ان سے تعلق بڑھا ئیں تو ہمیں ان دوسروں پر ایک فضیلت حاصل ہے حالانکہ وہ ان کی قوم سے تعلق رکھنے والے ہیں۔یہ احساس بسا اوقات میں نے دیکھا ہے شعوری طور پر پیدا نہیں ہوتا۔ورنہ ایک احمدی اگر شعوری طور پر یہ بات سوچے تو وہ احمدی رہتا ہی نہیں۔وہ اسی وقت بددیانت اور بے ایمان ہو جاتا ہے کیونکہ وہ قرآن کریم کی بنیادی تعلیم سے روگردانی کرتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا انسان ہزار دھوکوں کا شکار ہے۔ایسی غفلتوں کا شکار ہے کہ اس کی آنکھ نہیں کھلتی بعض دفعہ موت کا قرب بعض دفعہ آنکھ کھول کر اسے ایسا پیغام دیتا ہے کہ وہ حیران رہ جاتا ہے کہ ساری عمر میں نے گزاری اور مجھے محسوس نہیں ہوا کہ میں کیسی عمر گزار کے آیا ہوں۔اس لئے ضروری ہے کہ انسان کو اس کے حالات کا تجزیہ کر کے اسے تفصیل سے سمجھایا جائے کہ تم کیا کر رہے ہو اور کیوں کر رہے ہو اور کیوں تمہیں یہ نہیں کرنا چاہئے۔اس لئے میں ہر پاکستانی یا غیر امریکن نیم رنگ رکھنے والے کو مخاطب نہیں ہوں یعنی مخاطب تو سب کو ہوں لیکن ہر ایک کو ملزم قرار نہیں دے رہا۔مگر کم نہمی کے نتیجے میں ایسا ہوتا ضرور ہے اور ایک بڑی تعداد ایسے امراض کا شکار ہو جاتی ہے۔ایک دفعہ بہت پرانی بات ہے۔اس زمانے میں ابھی بہت کم پاکستانی یہاں آنے لگے تھے۔ایک پاکستانی نے مجھ سے بیان کیا کہ امریکہ میں جوسب سے بڑی ایک Problem یعنی ایک سب سے بڑا مسئلہ ہے وہ یہ ہے کہ اس کے نزدیک نعوذ بالله من