خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 623 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 623

خطبات طاہر جلد ۶ 623 خطبه جمعه ۲۵ ؍ستمبر ۱۹۸۷ء سپر د جماعت کی ذمہ داریاں ہیں وہ جیل میں بیٹھ کر تو آپ پوری نہیں کر سکیں گے۔اس لئے آپ چھوڑ دیں اس بات کو اب اور میں کہہ رہا ہوں اس لئے آپ کو کوئی اس میں تر قد نہیں ہونا چاہئے جماعتی کاموں کی خاطر آپ کو امیر مقرر کیا گیا ہے، جماعت قربانیاں دے رہی ہے ضروری تو نہیں کہ ہرا میر بیج لگا کر پھرے۔اس کا ان کے اوپر ایسا اثر پڑا کہ مجھے اطلاع آئی کہ ہر وقت جیل میں روتے رہتے ہیں کہ میں اب نہیں کر سکتا یہ قربانی، مجھے روک دیا گیا ہے۔اس پر پھر میں نے ان کو لکھا پھر ٹھیک ہے جو چاہیں کریں، اللہ توفیق دے آپ کے نائب کو کہ وہ آپ کے کام سنبھال لے۔ان کی والدہ کا اس قید کی حالت میں وفات پانا اور پھر ان خصوصی حالات میں جبکہ والدہ بیٹے سے نہیں مل سکتی تھی بیٹے کو یہ احساس کہ میں نہیں جاسکا کافی جذباتی لحاظ سے تکلیف دہ صورتحال ہے لیکن یہ خدا نے فضل کیا کہ عارضی طور پر ان کو دس دن کی Bail مل گئی اور یہ والدہ کے جنازے میں شامل ہو سکے۔تیسرا جنازہ ہمارے ایک ماموں زاد بھائی سید نسیم احمد شاہ صاحب کا ہے جو سیدہ مہر آپا جو ہماری والداؤں میں سے ایک والدہ ہیں ان کے چھوٹے بھائی کا ہے۔کھیلوں میں ہوتا ہے نا! Best of three تو یہ تین بھائی ہیں ان سب کو ہمیشہ مذاق سے کہا کرتا تھا کہ تم میں سے نسیم Bestof three ہے کیونکہ خدمت دین کے لحاظ سے ، جماعتی تعلق کے لحاظ سے، منکسر مزاجی اور خدمت لوگوں کی کرنا ، خدا تعالیٰ نے اس لحاظ سے ان میں بڑی خوبیاں رکھی تھیں۔غیر معمولی خدا تعالیٰ نے اس شخص میں محبت اور خدمت کا جذبہ اور خوش اخلاقی عطافرمائی تھی تو نو عمری میں سب سے پہلے انہیں کو خدا تعالیٰ نے بلانا تھا بہر حال جو بھی اس کا مقدر ہے۔کینیڈا میں ان کی وفات ہوئی اور آج ہی جمعہ کے دن ربوہ میں ان کی تدفین ہوئی تھی اور جنازہ ہونا تھا۔مجھے پتانہیں کس وقت وہاں ہونا ہے بہر حال پچھلے جمعہ ان کی وفات ہوئی ہے اور نفش آج صبح پہنچی ہے ربوہ اب تو وہاں دیر ہو چکی ہوگی۔بہر حال ان تینوں کے علاوہ بھی کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب ہو گی جن کا اعلان میں نے کرنے کے لئے کہا تھا ( اعلان ہو چکا ہے ) تو ان سب کو اپنی خاص دعاؤں میں یا درکھیں۔