خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 600 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 600

خطبات طاہر جلد ۶ اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔600 خطبه جمعه ۱۸ ستمبر ۱۹۸۷ء غرباء کے گھر لوٹے جارہے ہیں تو غرباء کی طرف توجہ کریں جہاں جہاں جماعتیں ہیں وہ اپنے غرباء کا خیال رکھیں ، ان کی مصیبتیں دور کرنے کی کوشش کریں، جن کے پاس ذریعہ معاش نہیں ہے ان کو ذریعہ معاش مہیا کرنے کی کوشش کی جائے۔جن کے پاس گھر نہیں ہیں ان کے گھر بنا کے دیئے جائیں۔یہ بظاہر بنگلہ دیش سے دور ہزاروں میل دور ایک واقعہ ہورہا ہوگا کہیں چھوٹی سی مسجد بن رہی ہے، کہیں کسی غریب کے گھر کی مرمت میں جماعت کوشش کر رہی ہے، کہیں اس کو نیا گھر بنا کے دے رہی ہے۔یہ جو واقعات ہیں بظاہر ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ہزاروں میل کے فاصلے پر ایک واقعہ چھوٹا سا ہورہا ہے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کے خدا کی تقدیر میں ان کا آپس میں گہرا تعلق ہے جس قسم کا حملہ ہو اس کی جوابی اصلاحی کاروائی کرنا اور نیکی میں اسی میدان میں آگے قدم بڑھانا یہ قرآن کریم کا حکم ہے۔اس لئے اگر آپ ایسا کریں گے تو خدا کی تقدیر ایسی کمزور جگہوں سے بھی آپ کی مسجدوں کی حفاظت کرے گی جہاں آپ کی طاقت پہنچ نہیں سکتی۔جہاں آپ کی طاقت ہے وہاں مسجدوں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کریں جہاں آپ کی طاقت نہیں ہے وہاں خدا آپ کی محبت کو پہنچائے گا اور آپ کی محبت پر کرم اور رحم کی نظر کرتے ہوئے ان کمزور جگہوں سے بھی آپ کی مسجدوں کی حفاظت کرے گا۔اگر آپ ان غریب گھروں کو مسمار ہونے سے نہیں بچا سکتے جن تک پہنچنا آپ کی طاقت میں نہیں ہے تو جن غریبوں تک پہنچنا آپ کی طاقت میں ہے ان کے گھروں کے لئے کچھ کوشش کریں کچھ جدو جہد کریں کچھ ان کا انتظام کریں اور پھر آپ دیکھیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ کی تقدیر کمزور جگہوں سے بھی احمدی غرباء کے گھروں کی حفاظت فرمائے گی۔یہ ایک بالکل قطعی بات ہے اس میں کوئی افسانوی پہلو نہیں ہے۔اتنی قطعی ہے جس طرح آپ مجھے دیکھ رہے ہیں اس وقت جو میرے سامنے بیٹھے ہیں یا میں آپ کو دیکھ رہا ہوں۔لازماً ایسا ہوتا رہا ہے ایسا ہی ہوگا آئندہ بھی انشاء اللہ۔اس لئے ان دو امور کی طرف میں خصوصیت سے آپ کو متوجہ کرتا ہوں۔مسجدوں کے ضمن میں ایک ہالینڈ کی مسجد کا واقعہ گزرا تھا جو میں نے آپ کو بتایا ہے کیونکہ یہ سازش بین الاقوامی ہے اس کے پیچھے بعض بڑی بڑی حکومتوں کا اور بڑی بڑی مالدار حکومتوں کا ہاتھ