خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 598
خطبات طاہر جلد ۶ 598 خطبه جمعه ۱۸ ستمبر ۱۹۸۷ء کرتا ہے۔اس لئے ہمیں اس جہت سے جماعتوں کو پروگرام بنانا چاہئے کہ جہاں جہاں بھی ابتلا کے بادل ہیں وہاں خصوصیت کے ساتھ جماعت کی روحانی اور اخلاقی ترقی کی طرف توجہ دینی چاہئے۔اگر نمازوں میں کمزوری ہے تو ان کو نمازوں میں قائم کیا جائے ، اگر مالی قربانی میں کمزوری ہے تو مالی قربانی میں ان کا قدم آگے بڑھایا جائے، اگر نظریاتی لحاظ سے علم کی کمی کی وجہ سے کمزوری ہے تو پھر علم کی کمی پوری کرنی چاہیئے۔تو بہر حال جہاں بھی دشمن حملہ کرے اس کی جوابی کاروائی کے لئے ٹھنڈے مزاج کے ساتھ پوری تفصیل کے ساتھ غور کے بعد ایک جوابی کاروائی طے ہونی چاہئے۔جہاں تک عمومی طور پر ساری دنیا کی جماعت کے رد عمل کا تعلق ہے اس میں سب سے پہلے میں آپ کو دعا کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔جہاں تک ان اطلاعوں کے نتیجے میں دنیاوی کوششوں کا تعلق ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلاتاخیر جس وقت کوئی بری اطلاع آتی ہے جوابی کاروائیاں شروع ہو جاتی ہیں اور ہر امکانی جہت میں شروع ہو جاتی ہیں۔جہاں تک انسانی عقل کام کرتی ہے جہاں تک اللہ تعالیٰ راہنمائی عطا فرماتا ہے میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ کوئی بھی ایسا گوشہ نہیں چھوڑا جاتا جہاں انسانی کوشش ہو سکتی ہے اور جماعت نہ کرے لیکن میرا یہ تجربہ ہے کہ انسانی ساری کوششیں ایسے موقعوں پر بیکار جاتی ہیں۔وہ اللہ کے حکم کے نتیجے میں ہم کرتے ہیں اور اس وجہ سے کرتے ہیں کہ ہم خدا کے قانون سے بالا نہیں ہیں۔ہمیں لازما جو کچھ ہم کر سکتے ہمیں کرنا ہوگا لیکن ہمیشہ مسائل دعا سے حل ہوتے ہیں اور جب یہ ساری کوششیں بالکل بریکار ہو جاتی ہیں جب ایسی پتھر کی دیوار سامنے نظر آتی ہے کہ آگے کوئی رستہ دکھائی نہ دے اس وقت ایک ہی گر ہے جو کارآمد ثابت ہوتا ہے اور وہ دعا کا ہے۔ایک ہی ہتھیار ہے جوان روکوں کو توڑ دیتا ہے پاش پاش کر دیتا ہے اور وہ دعا کا ہتھیار ہے اور اس وقت پھر خدا تعالیٰ کی قدرت جس طرح عجیب رنگ میں ظاہر ہوتی ہے اس سے جو لذت پیدا ہوتی ہے اس کا کوئی عام دنیاوی کوششوں کی کامیابی کی لذت سے کوئی مقابلہ نہیں جو روحانی ہتھیار یعنی دعا کے ذریعے انسان کو کامیابی سے حاصل ہوتی ہے۔چنانچہ جماعت احمدیہ کو سب سے پہلے اور سب سے اہم دعا کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔یہ ابتلا بڑھ رہے ہیں اور پھیل رہے ہیں اور اس کے پیچھے بڑی بڑی حکومتوں کی سازشیں ہیں جن کی اطلاعیں جماعت کومل رہی ہیں اور جو جماعت مقابل پر کوشش کر سکتی ہے کر رہی ہے لیکن یہ مسائل دعا