خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 572 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 572

خطبات طاہر جلد ۶ عالموں پر وہ حاوی ہو سکتا ہے۔ 572 خطبه جمعه ۲۸ اگست ۱۹۸۷ء تبلیغ میں دماغ سے زیادہ دل جیتنے ہوتے ہیں اس نقطے کو یاد رکھنا چاہئے ۔ جب دل جیت لئے تو تین چوتھائی کام و ہیں ختم ہو گیا پھر دماغ جیتنا کوئی مشکل نہیں ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ایسا عظیم اعظیم اور ایسا غالب کلام عطا کیا ہے کہ وہ علم کلام بڑوں بڑوں پر ! غالب آجاتا ہے۔ صرف دشمنی کا جذبہ یا نفرت اس کے درمیان میں حائل ہوتی ہے آپ اگر کسی سے محبت اور پیار سے اس کا دل جیت لیں تو جو باتیں اس کے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کے درمیان حائل تھیں ، وہ دیوار جو بیچ میں کھڑی تھی وہ ختم ہو جاتی ہے۔ پس اپنی زبان کو سلیقہ دیں ، اپنے دل کو سلیقہ دیں۔ دل میں مٹھاس پیدا کریں اور زبان سے جو بات نکلے وہ دل کی مٹھاس ہو۔ اپنے اندر عجز اور انکسار پیدا کریں تو پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی دعوت الی اللہ کو کتنی عظیم الشان برکت ملتی ہے۔ دیکھتے دیکھتے دل فتح ہونے شروع ہو جائیں گے اور سب سے آخر پر لیکن سب سے اہم یہ کہ دعا کی طرف میں پھر متوجہ کرتا ہوں۔ دعوت الی اللہ کی ہر منزل پر دعا کی عادت ڈالیں ۔ تبلیغ کے دوران دعا کریں گھر جا کر دعا کریں، اپنے بچوں کو کہیں کہ دعا کرو۔ اگر آپ اس سنجیدگی کے ساتھ دعوت الی اللہ کی طرف توجہ کریں گے اور اپنا دل بیچ میں ڈال دیں گے، اپنی معصوم اولاد کو بھی ساتھ شامل کریں گے اور جذبے کے ساتھ ان کو کہیں گے کہ خدا کے لئے میری مدد کرو۔ میرا دل چاہتا ہے مگر میں مجبور اور بے اختیار ہوں میرا بس نہیں چل رہا۔ پھر دیکھیں کہ خدا ان معصوم بچوں کی دعا ئیں آپ کے ساتھ شامل کرے گا۔ کتنی عظیم الشان طاقت پیدا ہو جائے گی آپ کے الفاظ میں ۔ آپ قوموں کو فتح کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں لیکن قوموں کو محبت اور پیار کے غالب جذبے اور دعاؤں کے ذریعے آپ نے فتح کرنا ہے۔ یہ سلیقے سیکھنے ہیں اور یہ سلیقے اپنی اولاد کو سکھائیں۔ دیکھتے دیکھتے جماعت کی کایا پلٹ جائے گی ہنئی زندگی پیدا ہو گی نئی روحانیت آپ کو عطا ہو گی ۔ پھر یہ شکایتیں نہیں ہوں گی کہ فلاں احمدی باہر سے آیا تھا اس نے فلاں گندگی شروع کر دی، فلاں باتیں اس نے اختیار کر لیں جماعت کی بدنامی کا موجب بنا۔ ایسی جماعت جو پھیل رہی ہو چاروں طرف جہاں نئے نئے لوگ داخل ہورہے ہوں وہاں