خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 465 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 465

خطبات طاہر جلد ۶ 465 خطبہ جمعہ ۷ ار جولائی ۱۹۸۷ء مالی قربانی کے جاری مضمون کا مزید بیان نیز کارکنان جلسہ سالانہ برطانیہ وضروری ہدایات (خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۷ جولائی ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔وَالَّذِيْنَ يَسْعَوْنَ فِي أَيْتِنَا مُعْجِزِيْنَ أَو لَيْكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ ) قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرُّزِقِينَ (سبا: ۳۹-۴۰) اور فرمایا: گزشتہ خطبہ جمعہ میں میں نے جن آیات کی تلاوت کی تھی ان میں آخری دو آیات پر گفتگو ابھی باقی تھی کہ خطبہ وقت کی مناسبت کے لحاظ سے ختم کرنا پڑا۔اس لئے انہی دو آیات کی تلاوت آج میں نے پھر دوبارہ کی ہے کیونکہ ان سے متعلق مضمون کے تسلسل میں جو پہلے بیان ہو چکا ہے کچھ باتیں بیان کرنا باقی ہیں۔پہلی آیت ان دو میں سے ہے وَالَّذِيْنَ يَسْعَوْنَ فِي أَيْتِنَا مُعْجِزِينَ أو لَيْكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ کہ یقیناً وہی لوگ جو اس بات کی بہت سعی کرتے ہیں ، کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح ہمارے نشانات کو نا کام کر دکھائیں اور عاجز کر دکھائیں۔یہی وہ لوگ ہیں جو یقیناً عذاب میں حاضر کئے جائیں گے۔قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ