خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 436
خطبات طاہر جلد ۶ 436 خطبہ جمعہ ۲۶/ جون ۱۹۸۷ء خیر اور شر کا پیج پہلے دل میں ہی پیدا ہوتا ہے۔اگر تیرا دل شر سے خالی ہے تو تیری زبان بھی شر سے خالی ہوگی اور ایسا ہی تیری آنکھ اور تیرے سارے اعضاء۔ہر یک نور یا اندھیرا پہلے دل ہی میں پیدا ہوتا ہے اور پھر رفتہ رفتہ تمام بدن پر محیط ہو جاتا ہے۔تو اپنے دلوں کو ہر دم ٹولتے رہو اور جیسے پان کھانے والا اپنے پانوں کو پھیرتا رہتا ہے اور رڈی ٹکڑے کو کاٹتا ہے اور باہر پھینکتا ہے اسی طرح تم بھی اپنے دلوں کے مخفی خیالات اور مخفی عادات اور مخفی جذبات اور مخفی ملکات کو اپنی نظر کے سامنے پھیرتے رہو اور جس خیال یا عادت یا ملکہ کور ڈی پاؤ اس کو کاٹ کر باہر پھینکو۔ایسا نہ ہو کہ وہ تمہارے سارے دل کو نا پاک کر دیوے اور پھر تم کاٹے جاؤ“۔(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه: ۵۴۶-۵۴۸) پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے آئندہ آنے والے ابتلا کا بھی انتہائی صفائی کے ساتھ نقشہ کھینچا اور ان سے بچنے کا طریق بھی واضح فرما دیا اور اس مضمون کو اتنا آسان فرما دیا بالآخر کہ ہر انسان کی پہنچ میں آجاتا ہے۔بجائے اس کے کہ تقویٰ کی بہت لمبی چوڑی تفصیل بیان فرما کے ایک کمزور انسان کو معیوب اور مرعوب کر دیتے اور وہ یہ خیال کرتا کہ میری طاقت میں نہیں ہے تقویٰ کا اختیار کرنا آپ نے اس کا مرکزی نقطہ کھول کے رکھ دیا ہے۔فرمایا اس کا دل کے ساتھ تعلق ہے اور دل میں پہلے خیالات پیدا ہوتے ہیں جو بد ہوں یا نیک ہوں وہ رفتہ رفتہ اعمال پر غالب آنے لگ جاتے ہیں اور اعمال پر وہی رنگ چڑھا دیتے ہیں اور ہر شخص کی استطاعت میں ہے کہ ان خیالات کی نگرانی کرتا رہے اگر باشعور طور پر ہر روز اپنی دل میں پیدا ہونے والے محرکات اور خیالات اور وساوس اور تو ہمات یا نظریات کی جانچ پڑتال کرتا رہے اور جس طرح آپ نے فرمایا پان بیچنے والا پانوں کو الٹتا پلٹتا رہتا ہے اور خراب حصے کو دیکھ کر کاٹ کر ایک طرف کر دیتا ہے۔یہ مثال جن لوگوں نے ہندوستان اور پاکستان کے معاشرے میں پان بیچنے والے دیکھیں ہیں ان کو پوری طرح سمجھ آسکتی ہے۔کئی دفعہ مجھے یاد ہے بچپن میں ہم پان کی دکان کے سامنے کھڑے ہوتے تھے تو وہ پان بناتا بھی جاتا تھا اور جب وقت ملتا تھا بیچ میں ایک پان کو اٹھایا الٹایا دیکھا کسی گلے ہوئے ٹکڑے کو کاٹا اور پھر الٹا کر رکھ دیا۔ان کو الٹتا پلٹتا رہتا تھا اور ٹکڑوں کو کچھ حصوں کو کاٹتا رہتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام