خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 40 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 40

خطبات طاہر جلد ۶ جلنے لگا، گھر گھر میں اس نور کی شمعیں روشن ہو گئیں۔40 40 خطبہ جمعہ ۱۶/جنوری ۱۹۸۷ء آپ کو میرا پیغام یہی ہے کہ آنحضرت ﷺ کی عظمت کو قرآن کریم سے سمجھیں اور آنحضرت کی عظمت کو اس طرح سمجھیں کہ وہ عظمتیں آپ کو پیغام دے رہی ہیں ، آپ کو بلا رہی ہیں۔اس طرح نہ سمجھیں جیسے بعض عظمتیں روک رہی ہوتی ہیں آگے بڑھنے سے۔بعض دفعہ ہمالہ کی چوٹی کی طرف نگاہ کریں تو ایسی ایسی خوفناک صورتیں حائل ہوتی ہیں، کہیں چٹانیں ہیں بھیا نک کہیں برف کی سلیں ہیں، کہیں غیر معمولی خوفناک کھڑے ہیں۔یہ وہ منظر جس نے قریب سے دیکھا ہو اور مجھے کئی دفعہ موقع ملا پہاڑوں پر جانے کا شوق تھا پیدل پھرنے کا بھی شوق تھا کہ بعض چوٹیوں کو قریب سے جا کران کے دامن کے پاس سے جا کر دیکھا ہے۔بہت ہی پر عظمت نظارہ ہوتا ہے لیکن پر ہیبت بھی۔وہ آنے کی دعوت ایک رنگ میں تو دیتی ہیں وہ چوٹیاں کہ ہر انسان میں ترقی کی بلندی کی خواہش ہے لیکن ان کا رستہ اتنا بھیا نک ہوتا ہے کہ انسان کو مایوس کر دیتا ہے، ناممکن بنادیتا ہے اس خواہش کو کہ میں بھی چڑھوں اور اس چوٹی کے اوپر پہنچوں۔تو عظمتوں کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں۔بعض عظمتیں اپنے ساتھ خوف کا پہلو رکھتی ہیں، ڈراتی ہیں ، آگے قدم بڑھانے سے روکتی ہیں۔بعض عظمتیں اس کے برعکس ہمیشہ پیچھے چلے آنے کا اشارہ کرتی ہیں اور سوسو طرح سے اشارے کرتی ہیں۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی سنت کا ہر پہلو پیار اور عشق کے ساتھ آپ کو اپنی طرف بلا رہا ہے، اشارے کر رہا ہے، آپ کے لئے رستے آسان کر رہا ہے۔فرماتا ہے میرے پیچھے چلو اور خدا نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ تمہارے لئے رستے آسان کر دوں۔اس شان کی عظمت جس کے ساتھ عشق اور محبت اس طرح گوندھے جائیں ،عظمت اور عشق اور محبت ایک ہی چیز کے نام بن جائیں۔اس حیثیت سے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں اور آپ کے پیچھے چلنے کے لئے ہر میدان میں کوشش کریں۔یہ سال ہمارے لئے بہت ہی اہمیت کا سال ہے۔گزشتہ سال بھی اہمیت کا سال تھا اور سال کے اختتام پر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ جماعت کے اتنے کام بنائے ہیں اتنے نئے رستے ترقی کے کھولے ہیں کہ جب وقت آئے گا میں آپ کو ان کی باتیں سناؤں گا کچھ بتا بھی دی ہیں کچھ باقی رہتی ہیں۔اس وقت آپ کا دل خدا تعالیٰ کی حمد میں سجدہ ریز ہو جائے گا۔ویسے تو مومن کا دل ہمیشہ ہی سجدہ ریز