خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 426 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 426

خطبات طاہر جلد ۶ 426 خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۸۷ء سمجھ آسکتا ہے۔خدا کے نام پر شدید مخالفتوں کے باوجود جو قوم وفا کے ساتھ خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا رشتہ قائم رکھے اور بے وفائی نہ کرے، پیٹھ نہ دکھائے ایسے وقت میں ان کو غالب نہ کرنا خدا کی ہستی کے اوپر ایک حرف لانے والی بات ہے۔اس لئے اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلنا چاہئے کہ اگر وہ خدا کوئی ہے تو ضرور ان کو غالب کر کے دکھائے۔پس ان قوموں کے صبر کے نتیجے میں اور وفا کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل کا ایک ایسا استحقاق ان کو حاصل ہو جاتا ہے جو دوسروں کو بھی نظر آنے لگتا ہے۔پھر قبولیت کے بلند مینار تک پہنچا دے۔آزمائش کے بغیر اگر کسی سے تعلق بھی ہو تو اس تعلق میں وہ پختگی پیدا نہیں ہوتی جو آزمائش میں پورا اُترنے کے بعد اس تعلق میں پیدا ہو جاتی ہے۔آپ کے کتنے ہی دوست ایسے ہوں گے جن سے آپ کو وفا کی امید ہے ، جن پر آپ کو تو کل ہے کہ آپ کی مشکل میں کام آئیں گے لیکن جب مشکل پڑتی ہے تو بہت سے ان میں سے ایسے ہیں جو پیٹھ دکھا دیتے ہیں، بہت سے ایسے ہیں جن پر آپ کو بڑا ناز ہوتا ہے لیکن ادنی ضرورت میں بھی وہ کام نہیں آتے لیکن بعض دفعہ کچھ ایسے دوست بھی نکلتے ہیں جو بظاہر معمولی اور بظاہر آپ کی نظر میں کوئی احترام نہ رکھنے والے ہوتے ہیں لیکن وقت کے او پر وہ ایسی خدمت کرتے ہیں اور ایسی قربانی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ ہمیشہ کے لئے ایک سچا انسان ان کا گرویدہ ہو جاتا ہے۔اس کے بعد ان کو ان کی عظمت کی حقیقت معلوم ہوتی ہے۔پھر جو ایسے دوست کی قدر کی جاتی ہے اس کا پہلی حالت سے کوئی مقابلہ ہی نہیں ہوتا کوئی نسبت ہی نہیں ہوا کرتی۔تو مقبولیت کے بلند مینار تک پہنچانے کا مفہوم یہی ہے کہ اگر چہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے لیکن جاننے کے باوجود وہ ان کو آزمائش میں سے گزارتا ہے تا کہ وہ بھی جانیں کہ واقعہ وہ خدا کے پیارے بننے کے مستحق ہیں۔خدا کے علم میں تو ہر چیز ہے، اس علم کے مطابق اگر خدا تعالیٰ فیصلے دے اور عمل کی دنیا میں سے گزارے ہی نہیں تو وہ علم ہی نہیں رہے گا باقی۔یہ بھی ایک سوچنے کی بات ہے لوگ کہتے ہیں کہ خدا کو علم ہی ہے تو بغیر آزمائش کے کیوں نہیں فیصلہ فرما دیتا۔اگر بغیر آزمائش کے فیصلہ فرمادے تو علم ہی نہیں ہو گا خدا کو پھر۔خدا کو تو حق کا، سچی بات کا علم ہے نہ کہ جھوٹی بات کا علم ہے۔جب تک وہ واقعہ رونما ہونے والا نہ ہو خدا کو اس کا علم نہیں ہوتا اور جو خدا کا علم ہے وہ حق پر مبنی ہوتا ہے۔پس جس کنارے سے بھی آپ دیکھیں اس چیز سے مفر نہیں ہے کہ ابتلا میں سے